Jane Pehchane Nabi

Book Name:Jane Pehchane Nabi

پچھلی گھڑی پہلی سے بہتر ہے۔

یعنی ہمارے پیارے آقا، مکی مَدَنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ  عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  کی پہلے سے یہ شان ہے کہ آپ اِنتہائی اُونچا رُتبہ رکھتے ہیں، جب سے اللہ  پاک نے آپ کو پیدا فرمایا، تب سے اب تک آپ ہی سب سے افضل، سب سے اعلیٰ، سب کے آقا، سب کے حاجت روا ہیں۔

بَعْدْ اَزْ خُدَا بُزُرْگ تُوئِی قِصَّۂ مُخْتَصر

پِھر نہایت افضل و اعلیٰ رُتبے کے ساتھ اللہ  پاک نے آپ کو یہ شان بھی بخشی ہے کہ ہر لمحے آپ کے شانوں میں اِضافہ ہی اِضافہ ہوتا جا رہا ہے، ہر آنے والا لمحہ، ہر آنے والا سیکنڈ، ہر آنے والا منٹ آپ کی شانوں میں مزید سے مزید اضافہ کرتا چلا جا رہا ہے۔

پیارے اسلامی بھائیو! یہ شانِ مصطفےٰ ہے۔ آپ اَندازہ لگائیے! جن کی شانیں پہلے سب کے سب نبیوں سے بھی اُونچی ہیں، وہ مَحْبوب صَلَّی اللہ  عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم جو رات کے ایک مختصر تَرِین حصّے میں عرش سے اُوپَر تک کا سَفَر کر کے، اللہ  پاک کے قربِ خاص کی سب منزلیں طَے کر کے واپس تشریف لا سکتے ہیں، جن کی رات کے مختصر لمحے کی پرواز اتنی زیادہ ہے، 1500 سالوں میں اِن کی شانوں میں کتنا اِضافہ ہو چکا ہو گا...؟

ہم صِرْف اندازہ لگا سکتے ہیں، اِن کی شانوں کا حال یہ ہے کہ

تیرا وصف بیاں ہو کس سے، تیری کون کرے گا بڑائی

اِس گَردِ سَفَر میں گُم ہے، جبریلِ اَمیں کی رَسائی

صِرْف زمینی حقائق آپ کے سامنے رکھوں۔ ایک عالمی ریسرچ ادارے کی رِپورٹ کے مطابق صِرْف یورپ میں (جہاں غیر مسلم حکومت ہے، وہاں) سالانہ 1 لاکھ اَفراد اِسلام