Book Name:Jane Pehchane Nabi
گنہگاروں کی اِس سے مشکلیں آسان ہوتی ہیں
نہ کیونکر سب سے بڑھ کر نام ہو پیارا مُحَمَّد کا([1])
پیارے اسلامی بھائیو! ہمیں بھی چاہئے کہ ہم مَحْبوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے وسیلے سے دُعائیں مانگا کریں۔ اور ہاں! یہ ضروری نہیں کہ آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی ذاتِ پاک ہی کا وسیلہ پیش کیا جائے۔ نہیں...! نہیں! ٭ آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے اَبْرُو مبارَک کا وسیلہ پیش کریں ٭ زُلْفِ پاک کا وسیلہ پیش کریں ٭ چمکتے ہوئے رُخْساروں کا وسیلہ پیش کریں ٭ گورے گورے ہاتھوں کا وسیلہ پیش کریں بلکہ ٭ وہ مُقَدَّس زمین جس پر آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے قَدَم مبارَک لگے، اُس زمین کے ایک ایک ذَرَّے کا وسیلہ پیش کریں، اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! دُعائیں قبول ہوں گی۔ اعلیٰ حضرت رحمۃُ اللہ علیہ نے دیکھئے! کیسے دُعائیں کی ہیں، کہتے ہیں:
یاالٰہی! ہر جگہ تیری عَطا کا ساتھ ہو جب پڑے مشکل شہِ مشکل کُشا کا ساتھ ہو
یاالٰہی! بُھول جاؤں نَزْع کی تکلیف کو شادیِ دِیدار حُسنِ مصطفےٰ کا ساتھ ہو
یاالٰہی! جب بَہیں آنکھیں حسابِ جُرم میں ان تبسّم رَیز ہونٹوں کی دُعا کا ساتھ ہو
یاالٰہی! رنگ لائیں جب مِری بے باکیاں اُن کی نیچی نیچی نظروں کی حیا کا ساتھ ہو([2])
جانے پہچانے نبی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم
پیارے اسلامی بھائیو! ہم نے آیتِ کریمہ سُنی، اِس میں مَحْبوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی