Mata e Ghurur (Dhokay Ke Saman) Ka Sauda

Book Name:Mata e Ghurur (Dhokay Ke Saman) Ka Sauda

خرید لی تو ان سے نہ تو عذاب ہلکا کیا جائے گا اور نہ ہی ان کی مدد کی جائے گی۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

پیارے اسلامی بھائیو! ہم نے پارہ: 1، سُورۂ بقرہ کی آیت: 86 سُننے کی سعادت حاصِل کی، اِس آیتِ کریمہ میں بنی اِسرائیل میں پائی جانے والی بیماریوں کی اَصْل جڑ کو بیان کیا گیا ہے۔

یہ قرآنِ کریم کا بہت خوبصُورت اَنداز ہے، اِس سے پہلے بنی اِسْرائیل کی نافرمانیوں، گُستاخیوں اور سَرکشیوں کا ذِکْر تفصیل کے ساتھ ہوا ٭اِنہیں فِرعون کے ظُلم سے نجات بخشی گئی، اُنہوں نے سرکشی کی ٭حضرت مُوسیٰ علیہ السَّلام جیسے عظیمُ الشَّان نبی کا اُمّتی بننے کی سَعَادت ملی، یہ نافرمان  ہو گئے ٭اِنہیں پہلی آسمانی کتاب تورات شریف عطا کی گئی، اِنہوں نے مُنہ پھیر لیا ٭اِن کے لیے مَنّ و سَلْویٰ (یعنی آسمان سے لذیذ کھانا) اُتارا گیا، اِنہوں نے ناشکری کی ٭اِن کےلیے پتھر سے چشمے جاری کئے گئے، یہ بےصبرے ہو گئے ٭اَنبیائے کرام علیہم السَّلام کی گستاخیاں اِنہوں نے کیں٭ اللہ  پاک کی نافرمانیاں اِنہوں نے کیں ٭پیارے مَحْبوب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کو جاننے کے باوُجُود اِن کا کلمہ پڑھنے کے لیے تیار نہ ہوئے۔ آخر یہ اِتنے زیادہ سَرکش کیوں تھے؟ اتنی ہٹ دَھرمی، ضِدْ اور نافرمانی پر کیوں جمے ہوئے تھے؟ اِس سب کی اَصْل اور بنیادی وجہ کیا تھی؟  گویا اَب اُن کی اَصْل بیماری کی تَشْخِیص کی جا رہی ہے اور ہمیں سمجھایا جا رہا ہے کہ اے اُمّتِ مُسْلِمہ...!! بنی اسرائیل جس بیماری کا شکار ہو کر تباہ و برباد ہو کر رہ گئے، تم اُس بیماری سے بچ کر رہنا۔ وہ بیماری کیا ہے؟

آیتِ کریمہ کی مختصر وضاحت

 اللہ  پاک نے فرمایا:

اُولٰٓىٕكَ الَّذِیْنَ اشْتَرَوُا الْحَیٰوةَ الدُّنْیَا

تَرجَمۂ کَنزالْعِرفَان:یہی وہ لوگ ہیں، جنہوں