Book Name:Farooq-e-Azam Ki Nasihatain
فیضانِ فاروقِ اعظم کتاب کا تعارف
پیارے اسلامی بھائیو! ہم نے حضرت فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کی سیرت کا ایک خوبصُورت واقعہ سُنا۔ یہ واقعہ مکتبۃُ المدینہ کی کتاب فیضانِ فاروقِ اعظم، جلد:2، صفحہ:388 پر دَرْج ہے۔ یہ 2 جلدوں پر مشتمل بہت خوبصُورت کتاب ہے، شاید حضرت فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کی سیرت پر اتنی جامع اور اتنی بڑی کتاب اُردو زبان میں اور کوئی مُیَسَّرنہیں ۔یہ کتاب مکتبۃُ المدینہ سے حاصِل کیجیے! گھر میں رکھیے! خُود بھی پڑھیئے! اَہْلِ خانہ کو بھی پڑھنے کی ترغیب دِلائیے! چاہیں تو دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ www.dawateislami.net یا Ebook libraryنامی موبائِل ایپلی کیشن کے ذریعے ڈاؤن لوڈ کر لیجیے! خُود بھی پڑھیئے اور اچھی اچھی نیّتوں کے ساتھ واٹس ایپ گروپوں میں شئیر بھی کیجیے!
پیارے اسلامی بھائیو! یہ واقعہ جو ہم نے سُنا، اِس میں ہمارے لیے سیکھنے کی بہت باتیں ہیں۔ ایک بنیادی دَرْس جو یہاں دیا گیا، خُود حضرت فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے صاف لفظوں میں ہمیں اِس کی نصیحت فرمائی کہ جب بھی تمہارا کوئی دوست، کوئی مسلمان بھائی درست راستے سے ہٹ جائے، نیکیاں چھوڑ کر گُنَاہوں میں جا پڑے تو اُس کے مُعاملے میں شیطان کے مددگار نہ بن جاؤ بلکہ اُس کے حق میں دُعائیں کرو اور نیکی کی دعوت دے کر اُسے واپس نیکی کے رستے پر لے آؤ...!!
پیارے اسلامی بھائیو! یہ بڑی زبردست نصیحت ہے، واقعی ایسا ہوتا ہے، اگر کوئی شخص نیک رَستے پر چل رہا ہو، پِھر وہ نیکی کے رَستے سے ہٹ کر گُنَاہوں کے رَستے پر چل پڑے، مثلاً