Book Name:Farooq-e-Azam Ki Nasihatain
5نصیحتوں کا خلاصہ
پیارے اسلامی بھائیو! حضرت فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کی یہ چند نصیحتیں ہیں: (1): افضل دوست خاموشی ہے (2): افضل لباس پرہیزگاری ہے (3): افضل مال قَناعَت ہے (4): افضل نیکی خیر خواہی ہے (5): اور افضل کھانا صَبْر ہے۔ اللہ پاک ہمیں خاموشی کی دولت بھی نصیب فرمائے، پرہیزگاری بھی نصیب کرے، قَناعَت بھی عطا فرمائے، کاش! ہم دوسروں کے خیر خواہ بھی بن جائیں، کاش! صبر کرنا بھی نصیب ہو جائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام: مدنی مذاکرہ
پیارے اسلامی بھائیو! نیکیوں بھری زندگی گزارنے ، گناہوں سے بچنے کی سعادت پانے کے لیے عاشقانِ رسول کی دینی تنظیم دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہو جائیے، 12 دینی کاموں میں خوب بڑھ چڑھ کر حِصَّہ لیجئے! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! دِل روشن ہو گا، عشقِ رسول نصیب ہوگا، محبتِ اِلٰہی نصیب ہو گی اور دین و دُنیا کی بےشُمار بھلائیاں ہاتھ آئیں گی۔ دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں ایک دینی کام ہے: ہفتہ وار مدنی مذاکرہ۔
امیرِ اہلسنّت مولانا محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکاتُہمُ العالیہ دورِ حاضِر کی عظیم علمی و روحانی شخصیت بلکہ ولئ کامِل ہیں، آپ ہر ہفتے کو نمازِ عشا کے بعد مدنی مذاکرہ فرماتے ہیں،یعنی دُنیا بھر سے عاشقانِ رسول تفسیر، حدیث، شریعت، طریقت وغیرہ مختلف موضوعات پر سوال کرتے ہیں، امیر ِاہلسنّت اُن کے جوابات ارشاد فرماتے ہیں۔
مدنی مذاکرہ اِصْلاحِ عقائد و اَعْمَال کا بہترین ذریعہ ہے: ٭اَلحمدُ لِلّٰہ ! اب تک کئی غیر مُسْلِم مدنی مذاکرہ دیکھ کر کلمہ پڑھ چکے ہیں ٭ بےنمازیوں کی ایک تعداد ہے جو نمازی بن چکی