Farooq-e-Azam Ki Nasihatain

Book Name:Farooq-e-Azam Ki Nasihatain

مجھ پر کرم ہوا؛ مجھے خواب میں پیارے آقا، مکی مَدَنی  مصطفےٰ صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ اور کئی صحابۂ کرام رَضِیَ اللہ  عنہم  کی زیارت کا شرف مِل گیا۔ ([1])

سُبْحٰنَ اللہ !یہ خاموشی کی برکت ہے۔ کاش! ہمیں بھی زَبان کو فُضولیات سے بچانے کی توفیق مِلے، اِس کی برکت سے گُنَاہ کم ہوں گے، دِل روشن ہو گا، ایمان پکّا ہو گا اور کیا خبر ہم گنہگاروں پر بھی کرم ہو اور محبوبِ ذیشان، مکی مَدَنی  سلطان صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ جلوہ دکھانے خواب میں تشریف لے آئیں۔

تِری جبکہ دید ہو گی جبھی میری عید ہو گی          مِرے خواب میں تُوآنا مَدَنی مدینے والے([2])

اللہ  پاک ہمیں فُضول باتوں سے بچنے اور ضرورت کی بات بھی کم سے کم الفاظ میں نپٹانے کی عادَت نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم ۔ 

بک بک کی یہ عادَت نہ سرِ حشر پھنسا دے          اللہ ! زباں کا ہو عطا قفلِ مدینہ

ہر لفظ کا کس طرح حساب آہ! میں دُوں گا          اللہ ! زباں کا ہو عطا قفلِ مدینہ([3])

(2):اَفْضَل لباس کی وضاحت

پیارے اسلامی بھائیو!  حضرت فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  نے نصیحت کرتے ہوئے فرمایا کہ میں نے ہر طرح کے لباس دیکھے، اِن میں سب سے افضل لباس پرہیزگاری ہے۔

ہم لباس پہنتے ہیں نا۔ خوبصُورت سے خوبصُورت تَرِین لباس پہننے کی کوشش ہوتی ہے، ایسا لباس ہو کہ دیکھنے والے اَشْ اَشْ کر اُٹھیں۔ ہمارے لباس پر ہلکی سی بَلٹ پڑ جائے تو دِل پھیکا ہو جاتا ہے۔ غلطی سے اگر چائے وغیرہ گِر جائے تب تو بس ہمارا غُصَّہ دیکھنے والا ہوتا ہے۔


 

 



[1]...  خاموش شہزادہ، صفحہ:34۔

[2]...  وسائل بخشش، صفحہ:424۔

[3]...  وسائل بخشش، صفحہ:93۔