Farooq-e-Azam Ki Nasihatain

Book Name:Farooq-e-Azam Ki Nasihatain

ہے٭کئی دِلوں کی اِصْلاح ہوئی ہے۔آپ بھی مدنی مذاکرے میں شرکت کیا کیجئے! اِنْ شَآءَ اللہ  الْکَرِیْم! ٭عِلْمِ دِین حاصِل ہوگا ٭محبّتِ اِلٰہی ملے گی ٭عشقِ رسول میں اِضافہ ہو گا ٭گُنَاہوں سے نفرت نصیب ہو گی ٭ نیکی کا جذبہ ملے گا اور ٭اَخْلاق و کردار میں بھی بہتری آئے گی۔

اَلحمدُ لِلّٰہ ! مُحَرّم شریف   کی آمد آمد ہے، اِنْ شَآءَ اللہ  الْکَرِیْم!  26 جون سے 11 مُحَرّم شریف تک  روزانہ رات  9بج کر 45 منٹ پر مدنی مذاکروں کا سلسلہ ہو گا٭ ہو سکے توعالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی تشریف لے جائیے!امیر اہلسنّت مولانا محمد الیاس قادری دامَت بَرَکاتُہمُ العالِیہ     کی صُحبت میں مدنی مذاکروں میں شامل ہو جائیے! ٭اپنے علاقوں میں اجتماعی طور پر مدنی مذاکرے دیکھنے کا اہتمام کیجیے! ٭ گھر کے افراد کو اجتماعی طور پر مدنی مذاکرہ دیکھانے  کی کوشش کیجیے! ٭فیس بک یو ٹیوب پر بھی مدنی  مذاکرہ لائیو ہوتا ہے ہو سکے تو یہاں مدنی مذاکرہ دیکھنے کا اہتمام کیجیے! اللہ  پاک ہمیں توفیق عطا فرمائے۔آئیے!مدنی مذاکرے میں شرکت کے فوائد پر مشتمل ایک مدنی بہار سنتے ہیں :

ماڈرن نوجوان کی توبہ

منڈی بہاؤ الدین(صوبہ پنجاب، پاکستان)کے رہنے والے ایک اسلامی بھائی کی تحریر کا خلاصہ ہے کہ دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول میں آنے سے پہلے میں گُناہوں کی ہلاکت خیز وادی میں بھٹک رہا تھا۔ ہر وقت دل و دماغ پر فیشن کا بھوت سوار رہتا اور نیکیوں سے دُور دُنیا کی رنگینیوں میں گم ہو کر زندگی برباد کر رہا تھا۔ ایک بار ایک اسلامی بھائی نے دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے آخری عشرے کے اجتماعی اعتکاف کی بھرپور ترغیب دلائی، چنانچہ اللہ  پاک کے فضل وکرم سے مجھے اعتکاف کی سعادت ملی، اجتماعی اعتکاف کا پُر کیف ماحول، پُر سوز بیانات، سحرو افطار کے روحانی مناظِر بہت اچھے لگے، کرم بالائے کرم یہ کہ امیرِاہلسنّت