Shan e Usman e Ghani

Book Name:Shan e Usman e Ghani

والے، سیدھے رستے پر چلنے والے ہیں۔

وہ ایمان والا نہیں ہو سکتا جو...

پیارے اسلامی بھائیو! اس سے ہمیں بھی سبق سیکھنا چاہئے۔ ہم غور کریں؛ ٭کیا ہم بھی اچھے پڑوسی ہیں؟ ٭کہیں ہماری حرکتوں سے ہمارا پڑوسی تنگ تو نہیں رہتا؟ ٭گھر میں شور شرابا کر کے پڑوسی کی نیند خراب تو نہیں کرتے؟ ٭پڑوسی کے بچوں کو تکلیف تو نہیں پہنچاتے؟ ٭اس کے ساتھ اچھا سُلُوک کرتے ہیں؟ ٭پڑوسی کی خیر خواہی کرتے ہیں؟ ٭خُوشی غمی میں اس کا ساتھ دیتے ہیں؟ یہ سوچنے کی باتیں ہیں۔ اِن کا ہم نے خیال رکھنا ہے۔ اللہ پاک کے آخری نبی،رسولِ ہاشمی  صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے 3 بار اللہ پاک کی قسم اُٹھائی، فرمایا: وَاللہ لَایُؤْمِنُ اللہ پاک کی قسم! وہ مؤمن نہیں ہو سکتا وَاللہ لَایُؤْمِنُ اللہ پاک کی قسم! وہ مؤمن نہیں ہو سکتا وَاللہ لَایُؤْمِنُ اللہ پاک کی قسم! وہ مؤمن نہیں ہو سکتا۔ صحابۂ کرام علیہمُ الرّضوان نے عرض کیا: یارسولَ اللہ  صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  !کون مؤمن نہیں ہو سکتا؟ فرمایا: اَلَّذِیْ لَا یَاْمَنُ جَارُہٗ بَوَائِقَہٗ وہ جس کا پڑوسی اُس کے شر سے مَحْفُوظ نہ ہو۔([1])

خیر خواہ ہم بھی پڑوسی کے بنیں                                                           یہ کرم یا مصطفےٰ! فرمائیے!

نعمتِ اَخلاق کر دیجئے عطا                                                                                         یہ کرم یا مصطفےٰ! فرمائیے!

پڑوسی کو اِیذا دینے والی عبادت گزار عورت

امام بُخاری رحمۃُ اللہ علیہ نے حدیثِ پاک نقل فرمائی کہ ایک مرتبہ اللہ پاک کے پیارے اور آخری نبی، مکی مَدَنی  صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کی خِدْمت میں عرض کیا گیا: یا رسولَ


 

 



[1]...بخاری، کتاب الادب، باب اثم من لا یامن جارہ بوائقۃ،  صفحہ:1500، حدیث:6016۔