Shan e Usman e Ghani

Book Name:Shan e Usman e Ghani

عبد اللہ (یعنی عثمانِ غنی ) کو کیسا پایا؟ عرض کیا: وہ بہترین آدمی ہیں۔ فرمایا: اَکْرِمِیْہِ فَاِنَّہٗ مِنْ اَشْبَہِ اَصْحَابِیْ بِیْ خُلُقًا یعنی بیٹی! عثمان کی عزّت کیا کرو! بےشک وہ اَخْلاق میں مجھ سے بہت مشابہت رکھنے والے صحابی ہیں۔ ([1])

سُبْحٰنَ اللہ! کیسی زبردست بات ہے، اعلیٰ اَخْلاق والے آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ، جن کے خُلْق کو اللہ پاک نے عظیم فرمایا:

   وَ اِنَّكَ لَعَلٰى خُلُقٍ عَظِیْمٍ(۴)    (پارہ:29، القلم:4)

تَرجَمۂ کَنزالْعِرفَان :  اور بیشک تم یقیناً عظیم اَخلاق پر ہو۔

وہ آقا کریم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ  کے اَخْلاق کی تعریف فرما رہے ہیں۔ اِس سے اندازہ لگائیے! حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ  کے پیارے اَخْلاق کتنے کمال کے ہوں گے...؟

بہترین پڑوسی

ایک ایمان افروز حدیثِ پاک سنیئے! حضرت جابِر بن عبد اللہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ  جو مشہور صحابئ رسول ہیں، جنتّی ہیں، آپ اس حدیث کے راوِی ہیں، کہتے ہیں: رسولِ اکرم، نُورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  نے فرمایا: عثمان کو میرے پڑوس میں رہنے کی سعادت ملی، 40دِن اور 40 راتَیْں عثمان نے میرے پڑوس میں گزاریں۔ اس دوران میں نے اس کی جانِب سے پانی گِرنے کی بھی آواز نہیں سُنی۔ فَنِعْمَ الْجَارُ عُثْمَان پس عثمان کتنا اچھا پڑوسی ہے۔([2])

کتنی کمال کی بات ہے، پیارے آقا، مکی مَدَنی مُصطفےٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  جسے بہترین


 

 



[1]... معجم الکبیر، صفۃ عثمان بن عفان رَضِیَ اللہُ عنہ، جلد:1 صفحہ:42، حدیث:97 ۔

[2]...تاریخ ابن عساکر، رقم:4619، عثمان بن عفان  ابی العاص رَضِیَ اللہُ عنہ، جلد:39، صفحہ:124 ۔