Book Name:Shan e Usman e Ghani
نیکیوں کی طرف لانے والے بن جائیں۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ علیہ وَآلہٖ و َسَلَّم ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
اے عاشقانِ رسول ! اَلحمدُ لِلّٰہ!دعوتِ اسلامی کے I.T ڈیپارٹمنٹ کی ایک موبائل ایپلی کیشن ہے:Muslim's Funeral (تجہیز و تکفین) ٭اس موبائل ایپلی کیشن میں مَیِّت کے غُسل ، کفن اور دفن وغیرہ کی اہم ترین معلومات ہیں اور ٭ مَیَّت کو غُسْل اور کفن پہنانے کے عملی طریقہ کے لیے Animated Videosبھی شامِل ہیں اور ٭ مختلف زبانوں میں کتب بھی دستیاب ہیں ٭ دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے اسلامی بھائیوں سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں اور ٭جنازہ کی تمام ضروری چیزوں کے بارے میں معلومات لی جا سکتی ہیں ٭تدفین کے 17 مراحل کی معلومات دی گئی ہیں۔آپ بھی یہ موبائِل ایپلی کیشن اپنے موبائل میں انسٹال کر لیجئے اور دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دلائیے۔
بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے ایک شرعِی مسئلہ عرض کرتا ہوں:
(درست شرعی مسئلہ اور عوام میں پائی جانے والی غلط فہمی کی نشاندہی)
مسئلہ: جس نے واجِب قربانی نہ کی، اب وہ صدقہ کرے۔
وضاحت: اگر قُربانی واجِب ہونےکےباوجود قُربانی نہ کی اور قربانی کے دن گزرگئے تو اب قربانی نہیں کر سکتے۔ اب کیا کرنا ہے؟ اِس کی 2صُورتیں بنیں گی: (1):اگر تو جانَور خرید چکے تھے، اب واجِب ہے کہ اُسی جانور کو ذَبْح کئے بغیر زِندہ ہی صدقہ کر دیجئے!