Shan e Usman e Ghani

Book Name:Shan e Usman e Ghani

جدھر بھیجتا ہے وہ کوئی خیر لے کر نہیں آتا۔

یہ اُس غیر مسلم غُلام کا ذِکْر ہے کہ وہ بالکل ہی بیکار ہے۔ کوئی ڈھنگ کا کام نہیں کرتا، اپنے مالِک پر بس بَوجھ ہی بنا رہتا ہے، جہاں بھی چلا جائے، جس طرف بھی رُخ کر لے، کوئی بھلائی نہیں لاتا۔ وہ کہتے ہیں نا؛

کام کا نہ کاج کا دُشمن اَناج کا

بس اس شخص کا بھی یہی حال ہے۔ ایک شخص یہ ہو گیا، دوسرے کے متعلق فرمایا:

هَلْ یَسْتَوِیْ هُوَۙ-وَ مَنْ یَّاْمُرُ بِالْعَدْلِۙ-وَ هُوَ عَلٰى صِرَاطٍ مُّسْتَقِیْمٍ۠(۷۶) (پارہ:14، النحل:76)                       

تَرجَمۂ کَنزالْعِرفَان:تو کیا وہ اور دوسرا وہ جو عدل کا حکم کرتا ہے اور وہ سیدھے راستے پر بھی ہے کیا دونوں برابر ہیں؟

یہ حضرت عثمانِ غنی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ  کا ذِکْرِ خیر ہے۔ ان کی شان یہ ہے کہ٭خُود بھی صِراطِ مُسْتَقِیم پر ہیں ٭سیدھے رستے پر چلتے ہیں اور ٭ساتھ ہی ساتھ دوسروں کو بھی عَدْل و اِنْصاف کا دَرْس دیتے ہیں۔ کیا یہ دونوں برابرہو سکتے ہیں...؟ ہر گز نہیں ہو سکتے۔

پَس جس طرح یہ دونوں برابر نہیں ہو سکتے، اسی طرح غیر مسلم اور مسلمان بھی برابر نہیں ہو سکتے، فرمانبردار اور نافرمان بھی برابر نہیں ہو سکتے۔ لہٰذا دُنیا و آخرت میں عزّت، شان، بلندی، عظمت کا حقدار ہے تو صِرْف یہ فرمانبردار بندہ ہے، وہ جو بیکار ہے، وہ کسی نعمت کا حقدار نہیں ہے۔

بیکار بندے کی مثال

ایک مرتبہ بنی اسرائیل نے حضرت موسیٰ علیہ السَّلام کی خِدْمت میں سُوال کیا: جب