8 Janwar, 4 Naseehatain

Book Name:8 Janwar, 4 Naseehatain

کی شان و عظمت  دکھائی جائے گی۔([1])

دکھائی جائے گی محشر میں شانِ محبوبی                                      کہ آپ ہی کی خُوشی، آپ کا کہا ہو گا

خُدائے پاک کی چاہیں گے اگلے پچھلے خُوشی      خُدائے   پاک    خوشی    اُن    کی     چاہتا     ہو     گا([2])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے اسلامی بھائیو! یہ اِطَاعت و فرمانبرداری کا اِنْعام ہے، ہمیں چاہئے کہ ہم بھی اللہ پاک کے، اُس کے پیارے مَحْبوب   صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  کے فرمانبردار بندے بن جائیں، بس جو حکم ہو، بجا لائیں۔ اللہ پاک ہمیں توفیق نصیب فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن    صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم   ۔  

(4):چوتھا وَصْف : صبر

رُوح کی چوتھی غذا ہے: صبر۔ مصیبت آگئی، پریشانی آ گئی، زندگی میں کوئی مشکل لمحہ آ گیا، اب اس پر وَاوَیْلا نہ کرنا، شور نہ مچانا ،بلکہ خُود پر قابُور رکھنا، یہ صبر کی صُورتیں ہیں۔ صبر کی جزا دیکھئے کتنی پیاری ہے۔ اللہ پاک فرماتا ہے:

اِنَّ اللّٰهَ مَعَ الصّٰبِرِیْنَ(۱۵۳) (پارہ:2، البقرۃ:153)

تَرجَمۂ کَنزالْعِرفَان:بیشک اللہ صابروں کے ساتھ ہے۔

یہ بہت بڑا اِنْعام ہے: اللہ پاک صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔ جس کے ساتھ اللہ پاک ہو، اسے پِھر کمی کس چیز کی ہے۔ لہٰذا صبر اَپنائیے!

صابِر بُوڑھا

ایک مرتبہ حضرت موسیٰ  علیہ السَّلام  نے چاہا کہ اللہ پاک کے سب سے پسندیدہ شخص


 

 



[1]...تفسیرنعیمی، پارہ:1، سورۂ بقرہ، زیرِآیت:130، جلد:1، صفحہ: 745 ملتقطًا۔

[2]...ذوقِ نعت، صفحہ:51۔