8 Janwar, 4 Naseehatain

Book Name:8 Janwar, 4 Naseehatain

کیسے کریں گے...؟ شیطان کو دُور کیسے بھگائیں گے؟ ایک دل چسپ واقعہ سناتا ہوں:

شیطان جیسا کون...؟

منقول ہے: ایک مرتبہ ایک نیک آدمی کی شیطان سے ملاقات ہوئی، وہ نیک آدمی بہت عقل مندتھا، اُس نے شیطان سے کہا: اے اِبلیس! یہ بتا کہ میں تیرے جیسا کیسے بن سکتا ہوں؟ شیطان بولا: تیرا بُرا ہو! یہ کیسا سُوال ہے؟ مجھ سے کبھی کسی نے یہ بات نہیں پوچھی (سب مجھ سے بچنے کے طریقے ہی سوچتے ہیں اور تُو ہے کہ میرے جیسا بننا چاہتا ہے)؟نیک آدمی نے کہا: بس مجھے یہ پسند ہے، تم سوال کا جواب دو۔ (اب شیطان کے دِل میں تو شاید لڈو پُھوٹے ہوں گے، بڑا خوش ہوا ہو گا کہ چلو میرے جیسا کوئی مِل گیا، چنانچہ) شیطان نے اپنے راز سے پردہ اُٹھاتے ہوئے کہا: میرے جیسا بننا بہت آسان ہے، بس 2 کام کر لو! (1):نمازوں میں سُستی کیا کرو! (2):جُھوٹی ہوں یا سچّی زیادہ سے زیادہ قسمیں کھایا کرو! تم میرے جیسے بن جاؤ گے۔ یہ سُن کر اس نیک آدمی نے کہا: میں اللہ پاک سے وعدہ کرتا ہوں کہ آیندہ یہ دونوں کام ہی نہیں کیا کروں گا۔ شیطان بولا: مجھے کبھی کسی نے ایسے دھوکا نہیں دیا، میں بھی وعدہ کرتا ہوں کہ آیندہ کبھی آدمی کو نصیحت نہیں کروں گا۔([1])

پیارے اسلامی بھائیو! غور کا مقام ہے...!! 2 کام ہیں جو اِنْسان کوشیطان بنا دیتے ہیں۔ (1):نمازوں میں سُستی کرنا (2):زیادہ قسمیں کھانا۔ معلوم ہوا؛ شیطان کو دُور بھگانے، اس سے دُشمنی نبھانے کا طریقہ یہ ہے کہ ہم نمازوں میں سستی نہ کریں اور زیادہ قسمیں نہ کھائیں۔

آج عید کا دِن ہے، نیت کیجئے! کہ ساری نمازیں باجماعت مسجد میں ادا کریں گے۔

دیدارِ حَق دِکھائے گی اے بھائیو! نماز                           جنّت تمہیں دِلائے گی اے بھائیو! نماز


 

 



[1]...  تنبیہ الغافلین، باب الصلوات الخمس، صفحہ:158۔