Book Name:8 Janwar, 4 Naseehatain
اَيُّ الْاِسْلَامِ اَفْضَلُ؟ کون سا (عمل )اسلام (میں) افضل ترین ہے؟ فرمایا:
مَنْ سَلِمَ الْمُسْلِمُوْنَ مِنْ لِّسَانِہٖ وَیَدِہٖ
یعنی اُس شخص کا اسلام جس کی زبان اور ہاتھ سے تمام مسلمان سلامت رہیں۔([1])
(2):عاجِزی اپنانا
رُوح کی دوسری غذا ہے: عاجِزی اپنانا۔ حدیثِ پاک میں ہے: مَنْ تَوَاضَعَ لِلَّهِ رَفَعَهُ جو اللہ پاک کے لیے عاجِزی کرتا ہے، اللہ پاک اُسے بلندی عطا فرما دیتا ہے۔([2])
لہٰذا عاجِزی اِختیار کیجئے! تکبّر سے جان چُھڑائیے...!!
حدیثِ پاک میں ہے: قیامت کے دِن تکبّر کرنے والوں کو اِنسانی شکلوں میں چیونٹیوں کی طرح اُ ٹھایا جائے گا، ہرجانب سے اُن پر ذِلّت طَاری ہو گی، اُنہیں جہنّم کے بُوْلَس نامی قید خانے کی طرف ہانکا جائے گا اور بہت بڑی آگ اُنہیں اپنی لپیٹ میں لےکر اُن پر غالب آ جائے گی، انہیں طِیْنَۃُ الْخَبَالِ یعنی جہنمیوں کی پیپ پلائی جائے گی۔([3])
اَلْاَمَان وَالْحَفِیْظ...!! اللہ پاک ہمیں تکبّر کی آفت سے مَحْفُوظ فرمائے!
حضرت حسن رحمۃُ اللہِ علیہ فرماتے ہیں: عاجِزی یہ ہے کہ جب تم گھر سے نکلو تو جس