8 Janwar, 4 Naseehatain

Book Name:8 Janwar, 4 Naseehatain

روح کی 4غذائیں

پیارے اسلامی بھائیو!  یہ رُوح کی 4غذائیں ہیں۔ ہم اَلحمدُ لِلّٰہ! قربانی تو ہر سال ہی کرتے ہیں، گوشت بھی کھایا جاتا ہے، یقیناً اُس سے جسمانی فائدے بھی ملتے ہیں، اِس سال رُوح کی ان 4غذاؤں کو بھی اپنانے کی کوشش کیجئے!

(1):حُسْنِ اَخلاق

پیارے آقا، مکی مَدَنی مُصطفٰے   صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  نے فرمایا:

‌اِنَّ ‌مِنْ ‌خِيَارِكُمْ اَحْسَنَكُمْ اَخْلَاقًا

ترجمہ: بیشک تم میں بہترین وہ ہے جس کے اَخْلاق زیادہ اچھے ہوں۔([1])

ایک حدیث شریف میں فرمایا:

مَا شَيْءٌ اَثْقَلُ ‌فِي ‌مِيْزَانِ ‌المُؤْمِنِ يَوْمَ القِيَامَةِ مِنْ خُلُقٍ حَسَنٍ

ترجمہ: روزِ قیامت مِیْزان پر حُسْنِ اَخْلاق سے زیادہ وَزنی کوئی چیز نہیں ہو گی۔([2])

ایک روایت میں ارشاد ہوا:

اَکْمَلُ الْمُؤمِنِیْنَ اِیْمَانًا اَحْسَنُہُمْ خُلْقًا

ترجمہ: اِیمان میں زیادہ کامل وہ مومنین ہیں، جن کے اَخْلاق زیادہ اچھے ہوں۔([3])

حُسْنِ اَخْلاق کیسے اپنائیں...؟

سُبْحٰنَ اللہ! یہ حُسْنِ اَخْلاق کے فضائل ہیں۔ ہمیں چاہئے کہ آج کے دِن ہم حُسْنِ


 

 



[1]...بخاری، کتاب المناقب، باب صفۃ النبی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ، صفحہ:907، حدیث:3559 ۔

[2]...ترمذی، کتاب البر والصلۃ، با ما جاء فی حسن الخلق، صفحہ:486، حدیث:2002۔

[3]...ابو داؤد، کتاب السنۃ، باب الدلیل علی زیادۃ الایمان و نقصانہ، صفحہ:737، حدیث:4682۔