Book Name:8 Janwar, 4 Naseehatain
مسلمان سے بھی ملو، اُسے اپنے سے افضل جانو...!! ([1])
میں سب سے بُرا ہوں نگاہِ کرم ہو مگر آپ کا ہوں نگاہِ کرم ہو
پتا چلا؛ کسی کو بھی اپنے سے کم تَر نہیں سمجھنا، یہ عاجزی ہے *اِسی طرح سَلام میں پہل کی عادت بنائیے! اِس سے عاجِزی آئے گی *اپنے کام خود کرنے کی عادت بنائیے! *غریبوں، اپنے سے کم رُتبہ والوں کے ساتھ بیٹھا کیجئے! باتیں کیا کیجئے! *گھر کے کام کاج کیا کیجئے! *گھر کا سَودا سلف بازار سے خُود لایا کیجئے! اِس سے ہمارے اندر عاجِزی آئے گی۔ اور ایک بات میں نے پہلے عرض کی کہ بکری کی کھال سُکھا کر رکھ لیں، اُس پر بیٹھا کریں، اُس سے بھی عاجِزی پیدا ہو گی۔
نوٹ: قربانی کی کھال صدقہ کی جاتی ہے، اس کو خشک کر کے گھر میں استعمال کے لیےرکھ سکتے ہیں یا پھر بازار سے بکری کی کھال الگ سے مل جاتی ہے، وہ خرید لیجئے! اُس پر بیٹھنے کی عادت بنائیے! اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق نصیب فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔
(3): اِطَاعت و فرمانبرداری
روح کی تیسری غذا ہے: اِطاعت و فرمانبرداری۔ اللہ و رسول کے حکم پر سَر جُھکا دینا۔ یہ بھی بہت اَہَم کام ہے۔ آج کا دِن ویسے بھی ہمیں اِطاعت کی لَازوال دَاستان یاد دِلاتا ہے۔ حضرت ابراہیم علیہ السَّلام کی عُمر مبارک 7سال تھی، اللہ پاک نے فرمایا:
اَسْلِمْۙ- (پارہ:1، البقرۃ:131)
تَرجَمۂ کَنزالْعِرفَان: فرمانبرداری کر!