8 Janwar, 4 Naseehatain

Book Name:8 Janwar, 4 Naseehatain

کے ہیں، جن کی کھال وغیرہ سے قالین بنائے جاتے ہیں، جیسے: بھیڑ ہے، بکری ہے، اِن کی کھالیں قالین وغیرہ کی جگہ استعمال کی جاتی ہے۔ اللہ پاک نے فرمایا: ہم نے تمہیں بوجھ اُٹھانے والے جانور بھی عطا فرمائے اور چھوٹے قد والے جانور جن کی کھالوں سے تم قالین وغیرہ بناتے ہو، وہ بھی عطا کئے۔([1]) اب ان کا پِھر کیا کرنا ہے؟ فرمایا:

كُلُوْا مِمَّا رَزَقَكُمُ اللّٰهُ (پارہ:8، الانعام:142)

تَرجَمۂ کَنزالْعِرفَان:اللہ نے تمہیں جو رزق عطا فرمایا ہے اس میں سے کھاؤ۔

یعنی اِن کی قربانیاں کرو اور اِن کے گوشت کھایا کرو...!! پِھر کیا کرنا ہے؟ فرمایا:

وَ لَا تَتَّبِعُوْا خُطُوٰتِ الشَّیْطٰنِؕ-اِنَّهٗ لَكُمْ عَدُوٌّ مُّبِیْنٌۙ(۱۴۲) (پارہ:8، الانعام:142)

تَرجَمۂ کَنزالْعِرفَان:اور شیطان کے راستوں  پر نہ چلو۔ بیشک وہ تمہارا کُھلا دشمن ہے۔

شیطان تمہارا دُشمن ہے، کُھلا دُشمن ہے، یہی تو ہے جو حضرت آدم  علیہ السَّلام  کے جنّت سے نکلنے اور زمین پر آنے کا سبب بنا تھا، یہی تو بَدبخت ہے جو ہمیں جہنّم کی گہری وادیوں تک پہنچانے کی سَر توڑ کوشش کرتا ہے، لہٰذا فرمایا:

وَ لَا تَتَّبِعُوْا خُطُوٰتِ الشَّیْطٰنِؕ- (پارہ:8، الانعام:142)

تَرجَمۂ کَنزالْعِرفَان:اورشیطان کے راستوں پر نہ چلو۔

یعنی شیطان تمہیں جس راہ پر لگاتا ہے، ہر گز ہرگز اُن راہوں پر مَت چلو...!!

قربانی کے 8جانور اور  4نصیحتیں

پیارے اسلامی بھائیو! اللہ پاک نے 8 قِسْم کے جانوروں کا ذِکْر فرمایا ہے، اِرْشاد ہوا:


 

 



[1]...تفسیر قرطبی، پارہ:8، سورۂ انعام، زیرِ آیت:142، جلد:4،جز:7،صفحہ:69 خلاصۃً۔