8 Janwar, 4 Naseehatain

Book Name:8 Janwar, 4 Naseehatain

ثَمٰنِیَةَ اَزْوَاجٍۚ- (پارہ:8، الانعام:143)

تَرجَمۂ کَنزالْعِرفَان: (اللہ نے) آٹھ نر اور مادہ جوڑے (پیدا کئے)۔

 یعنی اللہ پاک نے 8جوڑے پیدا فرمائے۔ کون کون سے ہیں؟

مِنَ الضَّاْنِ اثْنَیْنِ وَ مِنَ الْمَعْزِ اثْنَیْنِؕ- (پارہ:8، الانعام:143)

تَرجَمۂ کَنزالْعِرفَان:ایک جوڑا بھیڑ سے اور ایک جوڑا بکری سے۔

*بھیڑ اور اُس کا مُذَکَّر، 2ہو گئے *بکری اور اُس کا مُذَکَّر، 4ہو گئے، پِھر فرمایا:

وَ مِنَ الْاِبِلِ اثْنَیْنِ وَ مِنَ الْبَقَرِ اثْنَیْنِؕ- (پارہ:8، الانعام:144)

تَرجَمۂ کَنزالْعِرفَان:اور (اللہ نے نر اور مادہ کا) ایک جوڑا اُونٹ سے اور ایک جوڑا گائے سے (پیدا فرمایا)۔

*اُونٹنی اور اس کا مُذَکَّر، 6ہو گئے *گائے اور اُس کا مُذَکَّر ، یہ کل 8ہو گئے۔ یہ 8جانور ہیں، جن کی قربانی کی جاتی ہے۔ بھینس جو ہے، یہ گائے کی جِنْس سے ہے، یعنی اِس میں شمار کی جاتی ہے۔([1])

قربانی کے لیے 8 جانور ہی کیوں...؟

بہر حال! یہ کل 8 قِسْم کے جانور ہیں، جِن کی قربانی جائِز ہے۔ اب سُوال ذِہن میں اُٹھتا ہے، حلال جانور تو اور بھی ہیں، مگر اُن کی قربانی جائِز نہیں ہے۔ مثلاً *مرغِی حلال ہے، اُس کی قربانی جائِز نہیں ہے *خرگوش حَلال ہے، اُس کی قربانی نہیں ہو سکتی *ہِرن حَلال ہے، اُس کی بھی قربانی نہیں ہو سکتی۔ آخِر کیوں...؟ حکمت کیا ہے؟ قُربانی کے لیے


 

 



[1]...تفسیر درمنثور، پارہ:8، سورۂ انعام، زیرِ آیت:142، جلد:3، صفحہ:371۔