8 Janwar, 4 Naseehatain

Book Name:8 Janwar, 4 Naseehatain

سے مُلاقات کروں۔ چنانچہ اللہ پاک کے حُضُور عرضی پیش کی۔ حکم ہوا؛ اے مُوسیٰ!  فُلاں جگہ جائیے! وہاں ایک بوڑھا ہے، وہ میرا پسندیدہ بندہ ہے۔ حضرت مُوسیٰ  علیہ السَّلام  وہاں پہنچے، دیکھا؛ ایک بوڑھا ہے، ہاتھوں، پَیروں سے مَعْذُور ہے، آنکھوں سے دِکھتا نہیں ہے، اِس کے باوُجُود اللہ پاک کے ذِکْر میں مَصْرُوف ہے۔ آپ نے حیرانی سے پُوچھا: بوڑھے مِیاں...!! کھاتے پیتے کیسے ہیں؟ کہا: میرا ایک جوان بیٹا ہے، وہ میری خِدْمت کر دیا کرتا ہے۔ حضرت مُوسیٰ  علیہ السَّلام  کو اُس بیٹے سے ملنے کا شوق ہوا، وہ کہیں باہَر گیا تھا، آپ اس کے پیچھے تشریف لے گئے، ملاقات فرمائی، اچانک کیا ہوا کہ بوڑھے میاں کا بیٹا دریا میں گِرا اور وفات پا گیا۔ حضرت مُوسیٰ  علیہ السَّلام  پریشانی کے عالَم میں بوڑھے میاں کے پاس پہنچے۔ کہا: بوڑھے میاں! ایک بُری خبر ہے۔ بوڑھے میاں نے کہا: کیا ہوا؟ کیا میرا بیٹا انتقال کر گیا؟ فرمایا: ہاں! ایسا ہی ہے۔ صبر کا کمال دیکھئے! بوڑھے میاں نے کوئی وَاوَیلا نہیں مچایا، شور شرابا نہیں کیا بلکہ اَلحمدُ لِلّٰہ! کہتے ہوئے اللہ پاک کے ذِکْر میں مصروف ہو گیا۔([1])

سُبْحٰنَ اللہ! یہ ہے صبر، کاش! ہمیں بھی صبر کرنا نصیب ہو جائے۔

پیارے اسلامی بھائیو! یہ 4اَوْصاف ہیں، یہ ہماری رُوح کی غذ ا ہیں۔ ہم نے آج جانور قربان کرنے ہیں، اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! ضرور کریں گے۔ گوشت بھی کھائیں گے، یہ اللہ پاک کی طرف سے مہمان نوازی کے دِن ہیں، اِن دِنوں کا روزہ رکھنے سے منع کیا گیا ہے تاکہ بندے کھائیں، پئیں اور اللہ پاک کا شکر کریں۔ لہٰذا *ہم کھائیں پئیں گے *اللہ پاک کی مہمان نوازی قُبُول کریں گے *اِس کے ساتھ ساتھ رُوح کی غذا بھی اِخْتیار کرنی ہے *حُسْنِ اَخْلاق اپنانا ہے *عاجِزی اِخْتیار کرنی ہے *اِطَاعت گزار و فرمانبردار بننا ہے *صبر اَپنانا ہے۔


 

 



[1]...نوادر القلیوبی، الحکایۃ الثانیۃ والعشرون بعد المائۃ، صفحہ:90۔