Book Name:Tazkia e Nafs

تو 70ہزار فرشتے سورج ڈوبنے تک اس کا ثواب لکھتے رہتے ہیں۔([1])  

سُبْحٰنَ اللہ! پیارے اسلامی بھائیو! اندازہ لگائیے! روزہ رکھنے کی کیسی برکتیں ہیں؟ مسلمانوں کی ایک تعداد ہے جو رمضان المبارک کے روزے نہیں رکھتے، کوئی موسم کا بہانہ بناتا ہے کہ گرمی بہت ہے، اس لئے روزے رکھے نہیں جاتے، کسی کو کمانے کی فِکْر ہے، کوئی کہتا ہے: رِزْق حلال بھی تو عبادت ہے، روزہ رکھ لیں گے تو کام نہیں ہو پائے گا، کام نہیں ہو گا تو بچوں کو کہاں سے کھلائیں گے؟ وغیرہ وغیرہ۔ آج دِل کی تسلی کے لئے شاید یہ بہانے کام کر رہے ہوں گے مگر روزِ قیامت کیا بنے گا؟ روز قیامت حشر کے میدان میں کیسی گرمی ہو گی! سورج سوا میل پر رہ کر آگ برسا رہا ہوگا، تانبے(Copper)  کی دہکتی ہوئی زمین ہوگی، دماغ کھول رہے ہوں گے، پسینہ بہہ رہا ہو گا،  کسی کے گھٹنوں تک پسینہ ہوگا، کسی کی پیٹھ تک پسینہ ہوگا، کوئی سینے تک اپنے ہی پسینے میں ڈوبا ہوا ہوگا اور کوئی تو اپنے ہی پسینے میں غوطے کھا رہا ہو گا، اس شدَّت کی گرمی میں روزے داروں کے اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! مزے ہی مزے ہوں گے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

(2):نفس کُشِی کی فضیلت

اے عاشقانِ رسول ! ہم نے حضرت مالِک بن دِینار رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ  کا واقعہ سُنا، ذرا غور فرمائیے! ہمارے بزرگانِ دِین رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہم ، اللہ پاک کے نیک بندے نفس کو کس طرح مارتے تھے، حضرت مالِک بن دِینار رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ  نے نفس کی خواہش کو روکنے کے لئے 40 سال


 

 



[1]... شعب الایمان، باب فى الصيام ، جلد:3،صفحہ:299،حدیث:3591۔