Book Name:Tazkia e Nafs

نفس کا تزکیہ کیسے کریں؟

اے عاشقانِ رسول! تزکیۂ نفس یعنی(نفسِ اَمَّارہ کو سدھارنا )بہت ضروری ہے، ورنہ  یہ ظالِم نفس ہمیں اس دُنیا کی فانی لذّتوں میں پھنسا کر، گُنَاہوں کا عادِی بنا کر، نافرمانی کی راہوں پر چلا کر ہمیں جہنّم کی گہری کھائی میں گِرا دے گا، اس لئے ابھی موقع ہے، ہم دوسروں کے عیب ڈھونڈنے، دوسروں کے اَخْلاق و کردار میں کِیْڑے نکالنے کی بجائے، اپنے آپ پر تَوَجُّہ دیں اور خُود کو سدھارنے کی فِکْر میں لگ جائیں۔

اَفْضَل ترین عَمَل

حضرت ابوسُلیمان دارانی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ  فرماتے ہیں:نَفْس کی مخالَفت افضل ترین عمل ہے۔([1])

نفس کا زور توڑنے کا بہترین موسَم

پیارے اسلامی بھائیو! اللہ پاک کا بڑا کرم ہے کہ اس نے ہم گنہگاروں کو ماہِ رمضان کی نعمت عطا فرمائی ہے، ماہِ رمضان نفس کازور توڑنے کا بہترین موسم ہے۔  اگر ہم صحیح معنوں میں رمضان المبارک کی قدر کریں، جس طرح ماہِ رمضان گزارنا چاہئے، اسی طرح گزارنے میں کامیاب ہو جائیں تو اِنْ  شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم!نفسِ اَمَّارہ (یعنی بُرائیوں پر اُبھارنے والے نفس) کا زور ٹوٹے گا اور اللہ پاک نے چاہا تو باطِن اُجْلا اُجْلا چمکدار ہو جائے گا۔

رمضان المبارک کیسے گزارنا چاہئے؟*غفلت سے بچتے ہوئے رمضان گزارئیے! *کوشش کیجئے کہ ماہِ رمضان کا لمحہ لمحہ کسی نہ کسی انداز میں عِبَادت میں گزرے، کبھی


 

 



[1]... کشَفُ المَحْجوب، صفحہ:209۔