Book Name:Tazkia e Nafs

(خُدائے حَلیم وکریم کے سِوا کوئی عِبادت کے لائِق نہیں، اللہ  پاک ہے جو ساتوں آسمانوں اور عرشِ عظیم کا پَروردگار ہے۔)

ہفتہ واراجتماع کے حلقوں کا شیڈول(بیرون ملک)،14مارچ 2024ء

(1): سنتیں اورآداب سیکھنا:5منٹ، (2):دعایاد کرنا :5 منٹ، (3):جائزہ:5منٹ، کُل دورانیہ15منٹ

علم سیکھنے والے کے بقیہ مدنی پھول

*علم حاصل کرنے کے بعد اسے بیان نہ کرنے والے کی مثال اس شخص کی سی ہے جوخزانہ جمع کرتاہے پھراس میں سے کچھ بھی خرچ نہیں کرتا۔(المعجم الاوسط، ۱/۲۰۴، حدیث ۶۸۹)*جب کسی عالمِ دین سے کوئی سوال کرنا ہوتو ادباً اس سے سوال پوچھنے کی اجازت طلب کرلی جائے ۔(اعرابی کے سوالات اور عربی آقا کے جوابات، ص۶)*علم میں زیادتی تلاش سے اور واقفیت سوال سے ہوتی ہے توجس کا تمہیں علم نہیں اس کے بارے میں جانو اور جو کچھ جانتے ہو ا س پر عمل کرو۔(جامع بیان العلم وفضلہ، ۱/۱۲۲،حدیث: ۴۰۲) *تحصیل علم کیلئے بہترین وقت ابتدائی جوانی ، وقت سحر اورمغرب وعشاء کے درمیان کا وقت ہے۔ لیکن یہ بات تو افضلیت کی تھی مگر ایک طالب کو تو ہر وقت تحصیل علم میں مستغرق رہنا چاہیے ۔(راہ علم ،ص۷۳)*طالب علم کو لڑائی جھگڑے سے بھی گریز کرنا چاہیے کیونکہ جھگڑا اورفساد وقت کو ضائع کر کے رکھ دیتاہے ۔(راہ علم، ص ۷۴)*طالبِ علم کو راہِ علم دین میں آنے والے مصائب اورذلتوں کو بھی خندہ پیشانی سے برداشت کرنا چاہیے۔(ایضاً، ص۸۰)*طالبِ علم جتنا زیادہ پرہیزگار ہوتاہے اس کا