Book Name:Tazkia e Nafs
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
قرآنِ کریم اور احادیث میں روزہ رکھنے کے بہت فضائِل بیان ہوئے ہیں، مثلاً *روزے رکھنے والے اور روزے رکھنے والیوں کے لئے اللہ پاک نے بخشش اور بڑا ثواب تیار کر رکھا ہے۔([1]) *حدیث پاک میں ہے جنت میں ایک دروازہ ہے جس سے صرف روزہ دار ہی داخِل ہوں گے۔([2]) *ماہِ رمضان کا روزہ سابقہ گناہوں کا کفارہ ہے۔([3]) *روزہ جہنّم سے بچاؤ کے لئے مضبوط قلعہ ہے۔([4]) *روزہ قِیامَت کے دن روزہ دار کی شَفَاعَت کرے گا۔([5]) *ماہِ رمضان کا ایک بھی روزہ خاموشى اور سكون سے رکھنے والے کے لئے جنت میں سبز زبرجد یا سرخ یاقوت کا گھر بنايا جا ئے گا۔([6]) *روزے دار کا سو جانا عِبَادَت اور اس کی خاموشی تسبیح شُمار ہوتی ہے۔ ([7])*وقتِ افطار روزہ دار کی دُعا رد نہیں کی جاتی۔([8]) *روزہ رکھنے سے صِحَّت ملتی ہے۔([9])*اگر روزہ دار لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ یا سُبحٰنَ اللہِ یا اَللہُ اَکبَرُ پڑھتا ہے
[1]... پارہ:22 ، سورۂ احزاب :35
[2]... بخاری، كتاب الصوم ،باب الريان للصائمین ، صفحہ:502،حدیث:1896ملتقطاً۔
[3]... صحیح ابن حبان، كتاب الصوم ،باب فضل رمضان ،صفحہ:957 ،حدیث:3433 ملتقطاً ۔
[4]... شعب الايمان،باب فى الصيام،جلد:3،صفحہ:289، حديث:3571۔
[5]...مستدرک، کتاب فضائل القرآن، باب الصیام والقرآن ،جلد:2،صفحہ:255، حدیث:2080۔
[6]... معجم اوسط،جلد:1صفحہ:479 ، حدیث:1768۔
[7]... شعب الایمان، باب فى الصيام ، جلد:3صفحہ:415، حدیث:3938۔
[8]... شعب الایمان، باب فى الصیام،جلد:3صفحہ:407 ، حدیث:3903۔
[9]... معجم اوسط،جلد:6،صفحہ:147 ،حدیث:8312۔