Book Name:Tazkia e Nafs

(3):اللہ پاک سے مدد مانگتے رہئے!

تزکیۂ نفس کے لئے سب سے اَہَم بات جو بہت زیادہ ضروری ہے وہ یہ کہ اللہ پاک سے دُعا مانگنا ہرگز نہ بھولیں کیونکہ نفسِ اَمَّارہ بہت سرکش دُشْمن ہے، شیطان جو راہ بھٹکنے سے پہلے بہت بڑا عالِم اور عِبَادت گزار تھا اور انتہائی چالاک اور مکّار بھی ہے، نفسِ اَمَّارہ سے وہ بھی مقابلہ نہ کر پایا، اس بدبخت کو بھی نفسِ اَمَّارہ ہی نے بھٹکا کر ہمیشہ کے لئے کافِر و نامراد کر دیا تو سوچئے! ہم نفسِ اَمَّارہ کا مقابلہ کیسے کر پائیں گے۔ لہٰذا اللہ پاک کی مدد شامِل حال ہو گی تو ہی نفسِ اَمَّارہ سے رہائی مِل سکے گی۔  اللہ پاک کے نبی حضرت یُوسف عَلَیْہِ السَّلَام  کا یہ خوبصُورت فرمان قرآنِ کریم میں بھی موجود ہے، آپ نے فرمایا:

اِنَّ النَّفْسَ لَاَمَّارَةٌۢ بِالسُّوْٓءِ اِلَّا مَا رَحِمَ رَبِّیْؕ- (پارہ :13،سورۂ یوسف :53)

ترجَمہ کنز الایمان: بےشک نفس تو برائی کا بڑا حکم دینے والا ہے مگر جس پر میرا رب رحم کرے۔   

یعنی نفسِ اَمَّارہ بُرائی کا بہت حکم دینے والا ہے، اس کے شَر سے بچتا وہی ہے جس پر اللہ پاک کا رحم و فضل ہوتا ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی 80سے زائد شُعبہ جات میں نیکی کی دعوت عام کررہی ہے۔اِنہی میں سے ایک شعبہ مدرسۃُ المدینہ بالغان“ بھی ہے۔ مَدْرَسۃا لمدینہ بالغان مختلف مقامات جیسے مساجد، تعلیمی اداروں، مارکیٹوں اور گھروں