Book Name:Tazkia e Nafs

نیک اَعْمَال ) کی خواہش کرے تو ایسی خواہش پُوری کر دو اور اگر رَبِّ کریم کی نافرمانی کی خواہش کرے تو اس سے رُک جاؤ...!! ([1])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                                  صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

(2):نفس پر عِبَادت کا بوجھ ڈالئے!

پیارے اسلامی بھائیو! تزکیۂ نفس کے لئے دوسری جو چیز بہت ضروری ہے، وہ یہ ہے کہ نفس پر عِبَادت کا بوجھ ڈال دیا جائے۔ نفس فطرتاً سُست اور لذّت پسند ہے، یہ عِبَادت پر مائِل نہیں ہو گا، البتہ ہمیں چاہئے کہ ہم نفس کی مخالفت کرتے ہوئے عِبَادت پر کمر بستہ ہو جائیں *پانچوں نمازیں باجماعت ادا کریں *اس کے ساتھ ساتھ نوافِل بھی ادا کریں *تہجد بھی پڑھیں *اشراق و چاشت اور اَوَّابِین کے نوافِل بھی پڑھیں *ذِکْر و درود بھی کریں *کثرت سے تِلاوت بھی کریں *غرض؛ جتنی زیادہ ہو سکے بس عِبَادت کی طرف لَو لگائے رکھیں، ابتدا میں کچھ مشکل ہو گی، پِھر اِنْ  شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! آہستہ آہستہ نفس عادِی ہو جائے گا اورعِبَادت میں لذّت ملنا شروع ہو جائے گی ، پِھر نفس خُود ہی عِبَادت کی طرف مائِل رہے گا۔   

نیک اَعْمَال اپنا لیجئے!

نفس پر عِبَادت کا بوجھ ڈالنے کے لئے ایک بہترین حکمتِ عملی وہ ہے جو دورِ حاضِر کی عظیم علمی و روحانی شخصیت شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنت حضرت علّامہ مولانا محمد الیاس عطّار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے عطا فرمائی ہے۔ یعنی نیک اَعْمَال۔ اسلامی بھائیوں کے لئے 72 نیک


 

 



[1]... الفتح الربانی، ص:160۔