Book Name:Tazkia e Nafs

تِلاوت ہو، کبھی ذِکْر و درود، پانچوں نمازیں باجماعت تکبیرِ اُوْلی کے ساتھ ادا ہوں، تہجد، اشراق و چاشت اور اَوَّابین کے نوافِل بھی نہ چھوٹنے پائیں، چلتے پھرتے، اُٹھتے بیٹھتے زبان ذِکْر و درود سے تَر رہے*دُعائیں مانگنے کا مہینا ہے، خوب کَثْرت سے دُعائیں مانگیئے، اپنی، اپنے اَہْلِ خانہ کی، عزیز رشتے داروں بلکہ تمام اُمّتِ مسلمہ کی مغفرت کی دُعائیں کیجئے! نفس کا زور ٹوٹے، شیطان سے پیچھا چھوٹے، دِل اُجْلا اُجْلا چمکدار ہو جائے، نیکیوں میں دِل لگے، گُنَاہوں سے نفرت ہو جائے، اللہ پاک سے یہ خیراتیں مانگئے! *سارے کے سارے روزے رکھئے!*خوب ذوق و شوق کے ساتھ نمازِ تراوِیح وہ بھی پوری 20 رکعت ادا کیجئے!*خوب دِل لگا کر قرآنِ کریم کی تِلاوت کیجئے!*بلکہ ماہِ رمضان نزولِ قرآن کا مبارک مہینا ہے، قرآنِ کریم کو سمجھنے کی بھی کوشش کیجئے! اس کے لئے تفسیر صِراط الجنان پڑھیئے! جدید اور بہت آسان اردو زبان میں لکھی گئی بہترین تفسیر ہے، اس میں آسان ترجمۂ قرآن کنزُ العرفان بھی شامِل ہے ، قرآنِ کریم کا لفظی ترجمہ سیکھنے، سمجھنے کے لئے معرفۃ ُالقرآن پڑھیئے! تفسیر صراط ُالجنان اور معرفۃ ُالقرآن  کی موبائِل ایپلی کیشن بھی موجود ہے، اپنے موبائِل میں یہ دونوں ایپلی کیشنز انسٹال کر لیجئے! اس سے فائدہ اُٹھائیے اور نورِ قرآن سے سینہ روشن کرتے جائیے!*  ماہِ رمضان کی ایک خاص عبادت اعتکاف کیجئے!  اِنْ  شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم ! کرم ہی کرم ہو گا۔

اجتماعی اعتکاف کی ترغیب

اے عاشقانِ رسول! اعتکاف پرانی عبادت ہے، پچھلی اُمَّتوں میں بھی اعتکاف کی عبادت  موجود تھی۔  الحمد للہ دعوت اسلامی کے تحت بھی اجتماعی اعتکاف ہوتا ہے آپ سے گزارش