Book Name:Tazkia e Nafs

وغیرہ میں لگائے جاتےہیں۔ مَدْرَسۃُا لمدینہ بالغان میں بالغ یعنی بڑی عمر کے اسلامی بھائیوں کو  مختلف اوقات میں دُرست مخارج کی ادائیگی کےساتھ مدنی قاعدہ اور قرآنِ کریم  فِیْ سَبِیْلِ اللہ پڑھایا جاتا ہے۔ مَدْرَسۃُ المدینہ بالغان برائے مسجدکا جدول کم و بیش 45 منٹ ہے جبکہ مَدْرَسۃُ المدینہ بالغان برائے مارکیٹ کا جدول کم و بیش 35 منٹ ہے۔ مَدْرَسۃُ المدینہ بالغان میں مدنی درس دینا، کتاب”نماز کے احکام“ سے نماز، غسل، وضو،نمازِ جنازہ وغیرہ سکھانا، سنتیں اور آداب سکھانا اور آخر میں مدنی انعامات کے رِسالے سے”فکرِ مدینہ“ کرناکروانابھی شامل ہے۔ آئیے! نیت کرتے ہیں کہ تعلیمِ قرآن حاصل کرنے کے لیےمدرسۃ المدینہ بالغان میں خود بھی شرکت کریں گے اور دُوسرے اسلامی بھائیوں کوبھی اس کی ترغیب دِلائیں گے۔ اِنْ شَآءَاللہ!

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                                                   صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

علم سیکھنے والے کیلئے مدنی پھول

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!آئیے!علم سیکھنے والےکے بارے میں چند مدنی پھول سننے کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔پہلے 2فرامین مصطفے صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ملاحظہ کیجئے: (1)فرمایا:جو آدمی علم کی تلاش کرنے کے لیے کسی راستہ پر چلے اللہ پاک اس کے لیے جنت کا راستہ آسان فرمادیتاہے۔(مسلم،کتاب الذکر والدعاء،باب فضل الاجتماع علی تلاوۃ القرآن وعلی الذکر، ص۱۱۱۰،  حدیث:۶۸۵۳) (2)فرمایا: جو شخص علم کی طلب میں گھر سے نکلتاہے فرشتے اُس کے اِس عمل سے خوش ہوکر اس کے لئے اپنے پر بچھا دیتے ہیں۔  (طبرانی کبیر ، ۸/۵۵، حدیث: ۷۳۵۰) *علم حاصل کرنے کے لئے سفر کرنا بُزُرگان دین کی سنت ہے۔(40 فرامیں