Book Name:Tazkia e Nafs

اعمال ہیں، اسلامی بہنوں کے لئے 63، طلبا کے لئے 92 اور چھوٹے بچوں کے لئے 40۔ یہ نیک اَعْمَال اپنا لیں، اس میں بہت ساری عِبَادات ملیں گی، مثلاً*اس میں ایک نیک عمل پانچوں نمازیں باجماعت پڑھنے سے متعلق ہے*اچھی اچھی نیتیں کرنے کا نیک عَمَل ہے *اس میں نوافِل بھی شامِل ہیں *تِلاوت*ذِکْر  و درود *مختلف سنتیں *سلیقہ شِعَارِی *مختلف آداب وغیرہ بہت کچھ ہے۔ اگر ہم یہ نیک اَعْمَال خُود پر نافِذْ کر لیں تو اِنْ  شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! بڑی آسانی سے نفسِ اَمَّارہ کا زور توڑنے، اسے سدھارنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔   

نیک عمل نمبر 24 کی ترغیب

پیارے اسلامی بھائیو! اپنے نفس کو نیکیوں کا عادی بنانے  اور گناہوں سے بچانے کے لئے دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہوجائیےاور 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیجئے مدنی قافلوں میں سفر اور نیک اعمال پر عمل کریں ۔ تزکیہ نفس کرنے کے لئے ہمیں چاہیے کہ ہم خود بھی نیک عمل کریں اور دوسروں کوبھی نیکی کی دعوت دیں جب ہم دوسروں کو نیکی کی دعوت دیں گے تو ہمارا نفس خود نیکی کی طرف مائل ہوگا۔شیخ طریقت امیر اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ کے عطا کردہ 72 نیک اعمال میں سے ایک نیک عمل نمبر 24 یہ ہے کہ ”  کیا آج آپ نے کم از کم ایک دینی درس (مسجد، دکان، بازار وغیرہ جہاں سہولت ہو) دیا ، یا سنا؟   “ اس نیک عمل پر عمل کرنے کی برکت یہ ہوگی کہ جب ہم دوسروں کو نیکی کی دعوت دیں گے تو خود بھی نیک عمل کرنے والے بن جائیں گے۔ اللہ پاک ہمیں نیک اعمال پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین