Book Name:Tazkia e Nafs

ہے کہ آپ بھی پُورا ماہِ رمضان یا کم از کم آخری عشرے کے اجتماعی اعتکاف کی نیت کر لیجئے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم!ماہِ رمضان المبارک میں گُنَاہوں سے بچنے، نیکیاں کرنے، نفل عبادات کا شوق بڑھنے کے ساتھ ساتھ بہت سارا عِلْمِ دین بھی سیکھنے کو ملے گا۔

تزکیہ نفس کے 3 طریقے

حجۃ الاسلام امام محمد بن محمد غزالی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ  نے تزکیۂ نفس یعنی نفسِ اَمَّارہ کا زورتوڑنے، اسے سدھارنے کے 3 بہترین طریقے ارشاد فرمائے ہیں۔ اگر ہم رمضان المبارک میں تزکیۂ نفس کے یہ 3 طریقے خُود پر نافِذ کر لیں تو اِنْ  شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! نفسِ اَمَّارہ سدھرے گا اور اللہ پاک نے چاہا تو باطِن کی پاکیزگی نصیب ہو گی۔

امام غزالی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ  فرماتے ہیں:  ہمارے علمائے کرام رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہم نے فرمایا : 3 چیزوں کی مدد سے نفسِ اَمَّارہ کا زَورتوڑا جا سکتا ہے: (1):خواہشات سے رُکنا  (2):نفس پر عِبَادات کا بوجھ ڈالنا (3):اللہ پاک سے مدد مانگنا۔ ([1])  

(1):خواہشات سے رُکنا

نفس کی بڑی بُرائی یہی ہے کہ یہ خواہشات پالتا ہے، اگر ہم نفس کی خواہشات پُوری کرنا بند کر دیں تو اس کا زَوْر خُود بخود ٹوٹ جائے گا۔ 

    نفس کی مخالفت کن کاموں میں کی جائے!

حضور غوثِ اعظم شیخ عبد القادِر جیلانی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ  فرماتے ہیں: اگر کامیابی چاہتے ہو تو اپنے رَبّ ِکریم کی اِطَاعت میں نفس کی مخالفت کرو! اگر نفس رَبّ ِکریم کی اطاعت (یعنی


 

 



[1]... منہاج العابدین،صفحہ: 143ملتقطاً ۔