Book Name:Imam Jafar Sadiq Ki Betay Ko Nasihat

زیادہ شکر بجالاؤ کیونکہ اللہ پاک ارشاد فرماتا ہے:

لَىٕنْ شَكَرْتُمْ لَاَزِیْدَنَّكُمْ۱۳،ابراہیم :۷)

ترجمۂ کنز ا لعرفان :اگر تم میرا شکر ادا کرو گے تو میں تمہیں اور زیادہ عطا کروں گا۔

رزق میں برکت:

اگر تمہیں رزق میں تاخیر محسوس ہو تواِسْتِغْفَار کی کثرت کرو کہاللہ پاک ارشاد فرماتا ہے:

فَقُلْتُ اسْتَغْفِرُوْا رَبَّكُمْؕ-اِنَّهٗ كَانَ غَفَّارًاۙ(۱۰) یُّرْسِلِ السَّمَآءَ عَلَیْكُمْ مِّدْرَارًاۙ(۱۱) وَّ یُمْدِدْكُمْ بِاَمْوَالٍ وَّ بَنِیْنَ وَ یَجْعَلْ لَّكُمْ جَنّٰتٍ وَّ یَجْعَلْ لَّكُمْ اَنْهٰرًاؕ(۱۲) ۲۹،نوح :۱۰-۱۲)

ترجمۂ کنز ا لعرفان:تو میں  نے کہا: (اے لوگو!) اپنے رب سے معافی مانگو، بیشک وہ بڑا معاف فرمانے والا ہے۔ وہ تم پر موسلا دھار بارش بھیجے گا۔ اور مال اور بیٹوں  سے تمہاری مدد کرے گا اور تمہارے لیے باغات بنادے گا اور تمہارے لیے نہریں  بنائے گا۔

کُشادگی کی چابی

اے سُفیان! اگر کسی بادشاہ کی طرف سے تمہیں غم وتکلیف پہنچنے کا اندیشہ ہو یا کوئی اور پریشانی لاحق  ہو تو ’’لَاحَوْلَ وَلَاقُوَّۃَ اِلَّابِاللہ‘‘کی کثرت کرو کہ یہ کشادگی کی چابی اور جنت کے خزانوں میں سے ایک خزانہ ہے۔

حضرت  سفیان ثَوری رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ نے اپنے ہاتھ سے حلقہ بناتے ہوئے کہا: تین باتیں ہیں اور کیا ہی بہترین باتیں ہیں۔حضرت  امام جعفرصادق رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ نےفرمایا:’’اللہ کی قسم!ابوعبداللہ نے انہیں سمجھ لیا اور اللہ پاک انہیں اس سے