Book Name:Imam Jafar Sadiq Ki Betay Ko Nasihat

بالآخر آپ کی مخلصانہ کوششیں رنگ لائیں اور اَلْحَمْدُ لِلّٰہ۱۴۰۶ھ بمطابق 1986؁ء میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کا شاندار آغاز ہوگیا۔ دعوتِ اسلامی کے اس شعبے سے اوّلاً صرف بیانات کی آڈیو کیسٹیں جاری کی گئیں اور پھر اللہ پاک کے فضل و کرم اور رسولِ اکرم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکی نظرِ عنایت سے ایسی ترقی نصیب ہوئی کہ آڈیو کیسٹوں سے اپنے کام کا آغازکرنے والے اِدارے مکتبۃ المدینہ کے تحت آج باب المدینہ کراچی (میں باقاعدہ پریس (Press) آفس قائم ہیں، جو اس شعبے سے متعلق ہر قسم کی جدید سہولیات و ضروریات سے آراستہ ہیں۔اس مُخْتَصَرعرصے میں مکتبۃ المدینہ سے اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ،امیرِ اَہلسُنَّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ اور دیگر عُلَمائے اَہلسُنَّتکَثَّرَہُمُ اللہُ کی کتابیں بھی شائع ہوکر کثیر تعداد میں عوام کے ہاتھوں میں پہنچ کر سُنّتوں کو زندہ کرنے کا سبب بن رہی ہیں۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللّٰہُ  عَلٰی مُحَمَّد

نیک عمل نمبر 33 کی ترغیب  

               پىارے اسلامى بھائىو!گناہوں سے بچنے کی ترغیب  اورجذبہ پانے کے لئےعاشقانِ رسول کی دینی تحریک  دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہوجایئے اورجس سے جتنا بن پڑے،اپنی دِیگرمصروفیات میں سے کچھ نہ کچھ وقت دینی کاموں کے لئے ضرورنکالئے،ان دینی  کاموں میں شمولیت کی برکت سے ہم گناہوں سے بچے رہیں گے،آخرت کے لیے نیکیوں کا ذخیرہ جمع ہوتارہے گا،نیکی کی دعوت دینے والے  خوش نصیبوں میں ہمارا شُمار ہوگا، اچھی صحبت مُیسّر آئے گی اور دینی  ماحول سے وابستہ ہو کر 72 نیک اعمال پر عمل کرنے والے بن جائیے۔*اَلْحَمْدُ لِلّٰہ نیک اعمال ،عمل کا