Book Name:Imam Jafar Sadiq Ki Betay Ko Nasihat

خوفِ خدا، علم و عمل اَلْغَرَض ! آپ بہترین عادات اورعبادات میں اُونچے درجے کے مالک ہیں۔ آئیے! آپ کا مختصر تعارف سنتے ہیں:   

امام جعفر صادق رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ  کا مختصر تعارف

حضرت امام جعفر صادِق رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ  کی وِلادت17ربیع الاوّل83ہجری پیر شریف کےدن مدینۂ منورہ میں ہوئی ۔حضرت امام جعفر صادق رَضِیَ اللہُ عَنْہ کی کنیت ابوعبداللہ اور ابواسماعیل جبکہ لقب صادق،فاضل اور طاہر ہے۔ حضرت امام جعفر صادق رَضِیَ اللہُ عَنْہحضرت امام محمدباقررَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہکےبڑےصاحبزادےہیں۔حضرت امام جعفر صادق رَضِیَ اللہُ عَنْہ کی والدہ محترمہ کا نام حضرت   اُمِّ فَرْوَہ ہے جو کہ امیرُالمؤمنین حضرت ابوبکرصدیق رَضِیَ اللہُ عَنْہُ کی پوتی ہیں ۔(شرح شجرہ قادریہ، ص ۵۸)جبکہ آپ کے  والدِ گرامی کا نام مبارک حضرت امام محمد باقر  ہے جو امام زَیْنُ الْعَابِدِینکے بیٹے ہیں، یوں آپرَضِیَ اللہُ عَنْہ والدہ کی طرف سے امیرُالمؤمنین حضرت ابوبکر صدیق رَضِیَ اللہ عَنْہ اور والد کی طرف سے حضرت علی رَضِیَ اللہُ عَنْہُ سے جاملتے ہیں۔یعنی آپ رَضِیَ اللہُ عَنْہ والدہ کی طرف سے ”صدیقی“ اور والد کی طرف سے”علوی وفاطمی ہیں۔( شرح العقائد،  ص۳۲۸ )

 پیارے اسلامی بھائیو! ہم نے سنا کہ حضرت امام جعفر صادق رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ سید ہیں،قادری سلسلے کے شیخ ہیں۔ حضرت مولیٰ علی رَضِیَ اللہ عَنْہکی اولادسے ہیں۔ گلستانِ اہل بیت کے مہکتے ہوئے پھول ہیں اور اہلِ بیت کرام میں شامل ہیں۔اور اہلِ بیتِ کرام کی شان یہ ہے کہ آقا کریم، رسولِ عظیم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا: کوئی بندہ کامل مومن نہیں ہوسکتا جب تک کہ مجھے اپنی جان سے بڑھ کر نہ چاہے اور میری ذات اسے اپنی ذات سے بڑھ کر محبوب نہ ہو اور میری اولاد اس کو اپنی اولاد سے زیادہ