Book Name:Imam Jafar Sadiq Ki Betay Ko Nasihat

جذبہ بڑھانے اور گناہوں سے پیچھا چُھڑانے کا بہترین نُسْخَہ ہیں،*نیک اعمال پر عمل کرنے والوں سے اَمیرِ اَہلسُنّت،بانیِ دعوتِ اسلامیدَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ   بہت خوش ہوتے اور اُنہیں دُعاؤں سے نوازتے ہیں، اِنہی نیک اعمال میں سے ایک نیک عمل نمبر 33 ہے:کیا آج آپ نے تَھَجُّد  کی نماز پڑھی ؟یا رات  نہ سونے کی صورت میں صلوٰۃُ اللَّیْل ادا کی ؟

  اگر ہم باطنی گناہوں اور ہلاکت میں ڈالنے والے اعمال سے بچنا چاہتے ہیں تو ہمیں آج سے ہی  اس نیک عمل پر عمل شروع کرنے کے ساتھ ساتھ زِندگی بھرکے لیے نیک اعمال کو اپنالینا چاہئے، اللہ پاک ہمیں ظاہری و باطنی طور پر ہر طرح کے گناہ سے بچنے کی توفیق عطا فرمائےاورنیک اعمال کا عامل بنائے ۔اٰمِیْن

 پیارےا سلامی بھائیو!بیان کواختتام کی  طرف لاتے ہوئے سنّت کی فضیلت    اور چندسنتیں اور آداب بیان کرنےکی سعادت  حاصل کرتا ہوں، تاجدارِ رِسالت،شہنشاہِ نُبوتصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کافرمانِ جنت نشان ہےجس نےمیری سنّت سےمحبت کی اس نےمجھ سےمحبت کی اورجس نےمجھ سے محبت کی وہ جنت میں میرےساتھ ہوگا۔([1])

سینہ تری  سُنَّت کا مدینہ  بنے آقا           جنت میں پڑوسی مجھے تم اپنا  بنانا

اذان کی سنتیں اور آداب

 پیارے اسلامی بھائیو!آئیے! اذان کی سنتیں اور آداب کے بارے میں چند مدنی پھول سننے کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔پہلے 2فرامین مصطفے صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ملاحظہ کیجئے:(1)فرمایا: ثواب کی خاطِر اذان دینے والااُس شہیدکی مانندہے جوخون


 

 



[1]  مشکاۃ،کتاب الایمان،باب الاعتصام بالکتاب والسنۃ ، ۱/ ۵۵حدیث: ۱۷۵