Book Name:Imam Jafar Sadiq Ki Betay Ko Nasihat

اذان  کی بقیہ سنتیں و آداب

*اگرکوئی شخص شَہرکے اندر گھرمیں نَمازپڑھے تووہاں کی مسجِدکی اذا ن اس کیلئے کافی ہے مگراذان کہہ لینامُسْتَحَب ہے۔    (رَدُّالْمُحتار،۲/ ۶۲،۷۸)*وَقت شُروع ہونے کے بعداذان کہئے اگر وَقت سے پہلے کہہ دی یا وقت سے پہلے شُروع کی اوردورانِ اذان وقت آگیادونوں  صورَتوں  میں  اذان دوبارہ کہئے۔  (الہدایۃ،۱/ ۴۵)*خواتین اپنی نَمازاداپڑھتی ہوں یاقضااس میں  ان کیلئے اذان واِقامت کہنامکروہ ہے ۔ (دُرِّمُختار ،۲/ ۷۲) *سمجھداربچّہ بھی اذان دے سکتا ہے۔(دُرِّمُختار،۲/ ۷۵)*بے وُضُوکی اذان صحیح ہے مگربے وُضُوکااذان کہنامکروہ ہے۔ (قانون شریعت ،ص۱۵۸)*اذان میں  اُنگلیاں  کان میں  رکھنا مسنون و مستحب ہے مگر ہِلانا اور گھمانا حرکتِ فضول  ہے۔( فتاویٰ رضویہ،۵/ ۳۷۳)*فَجْرکی اذان میں حَیَّ عَلَی الْفَلَاح کے بعد اَلصَّلٰوۃُ خَیْرٌ مِّنَ النَّوْم کہنا  مُسْتَحَب ہے۔(دُرِّمُختار،۲/ ۶۷)اگرنہ کہاجب بھی اذان ہوجا ئے گی۔ (قانونِ شریعت ص ۱۵۷)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                 صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

*زہریلے جانوروں سے محفوظ رہنے کی دُعا

دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماع کے شیڈول کےمطابق”زہریلے جانوروں سے محفوظ رہنے کی دُعا “یادکروائی جائےگی۔ دُعایہ ہے:

اَعُوْذُ بِکَلِمَاتِ اللہِ التَّامَاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقْ

ترجَمہ:میں  اللہ پاک  کے پورے اور کامل کلمات کے ساتھ مخلوق کے شر سے  پناہ لیتا ہوں ۔ (یہاں مخلوق سے مراد وہ مخلوق ہے جس سے شر ہو سکے )پھر یہ پڑ ھے: