Book Name:Imam Jafar Sadiq Ki Betay Ko Nasihat

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللّٰہُ  عَلٰی مُحَمَّد

والدین کا اولاد سے تعلق

  پیارے اسلامی بھائیو!اگر ہم بھی چاہتے ہیں کہ ہماری اولاد بھی نیک اور پرہیزگار  بنے تو ان کی اچھے انداز میں تربیت کریں،بزرگوں کے طریقے پر ان کی اصلاح کریں،نیکیوں کی طرف راغب کریں  اور خود بھی نیک اعمال کرنے والے بن جائیں۔یادرکھئے!عموماً بچے والدین کی عادات وکردار کی پیروی کرتےہیں، اگروالدین شریعت کے پابند اور حُصولِ علم ِ دِین کے  شوقین  ہوں تو ان کی نسلیں بھی نیکیوں کی راہ پر گامزن رہتی ہیں اور والدین کی نجات و بخشش اور نیک نامی کا سبب بنتی ہیں اوراگر والدین خودبُری عادتوں کے شکار ہوں تو اولادمیں بھی وہی بُرائیاں منتقل ہوجاتی ہیں اور ایسی اولاد سببِ نجات نہیں بلکہ سببِ ہلاکت بن جاتی ہے۔

               آئیے!تربیت ِاولاد کے بارے میں ہمیں تربیت کا ذہن دینے والےآقا،ہمیں اور ہماری اولاد کو جہنم کی آگ سے بچانے والے مصطفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکے 3فرامین سنئے:

اولاد کی تربیت کے متعلق فرامین ِمصطفے صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

1.    آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے(جب) یہ آیت ِ مبارَکہ تلاوت فرمائی:

قُوْۤا اَنْفُسَكُمْ وَ اَهْلِیْكُمْ نَارًا ۲۸ التحرِیم:۶)

ترجَمۂ کنز العرفان:اپنی جانوں اور اپنے گھر والوں کو اُس آگ سے بچاؤ۔

توصَحابَۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان  نے عرض کی:یا رسول اللہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ہم اپنے