Book Name:Imam Jafar Sadiq Ki Betay Ko Nasihat

                             یاد رکھئے! اولاد کی اچھی تربیت کرنا والدین کی اہم ذمہ داریوں میں سے ہے اور اس ذمہ داری کو ہمارے بزرگانِ دین بہت اچھے انداز میں نبھایا کرتے تھے،وقتاً فوقتاً اپنے بچوں کو مختلف انداز میں نصیحتیں کیا کرتے تھے۔امام جعفر صادق رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نے اپنے بیٹے کو کیا کیا نصیحتیں کیں، آئیے! وہ نصیحتیں اور ان سے ملنے والے مدنی پھول سنتے ہیں:

امام جعفر صادق کی اپنے بیٹے کو نصیحتیں

                             ایک بزرگ بیان کرتے ہیں:حضرت امام جعفرصادق رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کے ایک شاگرد نے مجھے بتایا کہ ایک مرتبہ میں حضرت کی خدمت میں حاضر ہوا،حضرت موسٰی کاظم رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہان کےپاس بیٹھے تھے اور آپ انہیں نصیحت کر رہے تھے۔ چند باتیں جو میں یاد رکھ  سکا وہ یہ ہیں کہ:

                             حضرت امام جعفر صادقرَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ نے فرمایا: اے میرے بیٹے! میری نصیحت قبول کرلو اور میری باتوں کو یاد رکھنا، اگر انہیں یاد رکھو گے تو زندگی بھی اچھی گزرے گی اور موت بھی قابلِ رشک آئے گی۔