Book Name:Imam Jafar Sadiq Ki Betay Ko Nasihat

تیسری نصیحت کرتے ہوئے آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نے ارشاد فرمایا:

اے میرے بیٹے!لوگوں پر عیب لگانے سے بچنا ورنہ لوگ تم پر عیب لگائیں گے اور فضول باتوں سے بچنا ورنہ ان  کی وجہ سےعزّت میں کمی ہوگی۔

 پیارے اسلامی بھائیو! اس نصیحت سے ہمیں یہ مدنی پھول ملا کہ دوسروں کی خامیوں پر نظر رکھنے کے بجائے اپنی خامیوں کو تلاش کریں،اپنی اصلاح کریں اور ہمیشہ فضول اور لایعنی گفتگو سے بچیں۔

                             امام جعفر صادق رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نے چوتھی نصیحت یہ کی کہ:

               اے بیٹا!حق بات ہی کہنا خواہ تمہارے حق میں ہویا خلاف کیونکہ مذمَّت کاسامناتمہیں اپنے دوستوں کی طرف سے ہی کرنا پڑے گا۔

                              پیارے اسلامی بھائیو!اس نصیحت سے ہمیں یہ مدنی پھول ملاکہ سانچ کو آنچ نہیں لہٰذاہمیں ہر حال میں شریعت کے تقاضوں کے مطابق سچ بولنا چاہیے۔

بُغض ونفرت  کا سبب

                             چوتھی نصیحت کے بعد پانچویں نصیحت کرتے ہوئے فرمایا:

اے میرے بیٹے!قرآنِ پاک  کی تلاوت کرتے رہنا، سلام کو عام کرنا، نیکی کا حکم دینا اور بُرائی سے منع کرنا،جو تجھ سے تعلق توڑے تُو اس سے رشتہ جوڑنا، جو تم سے بات نہ کرے۔تم اس سے بات کرنے میں پہل کرنا، جو تم سے مانگے اسے عطا کرنا، چغلخوری سے بچنا کہ یہ دِلوں میں بُغض پیدا کرتی ہے۔ لوگوں کے عیوب کے درپے نہ ہونا کہ یہ چیز خود کو(مذمت وتہمت کا)ہدف بنانے کے قائم مقام ہے۔