Book Name:Imam Jafar Sadiq Ki Betay Ko Nasihat

فائدہ پہنچائے گا۔‘‘

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللہُ  عَلٰی مُحَمَّد

  پیارے اسلامی بھائیو! ہمیں چاہیے کہ ہم اللہ پاک کا شکر ادا  کرتے رہا کریں، توبہ واِسْتِغْفَاربھی کرتے رہا کریں اور لاحول شریف کو بھی وقتا ًفوقتاً پڑھتے رہا کریں۔ اس کا آسان طریقہ یہ بھی ہے کہ اگر ہم شجرہ شریف کے اوراد  روزانہ پڑھنے والے بن جائیں تو اس میں کئی اِسْتِغْفَار پڑھنے کی سعادت ملے گی بلکہ لاحول شریف بھی روزانہ پڑھنے کی سعادت ملے گی۔ اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے۔

مکتبۃ المدینہ کا تعارف

دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات میں سے ایک متکبۃُ المدینہ بھی ہے۔ دورِ حاضر میں پیغامات کی ترسیل اور کتب و رسائل کی اِشاعت کے لئے جدید ذرائع اور وسائل کا استعمال بڑی تیزی کے ساتھ عام ہوتا جارہا ہے، ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ ان جدید ذرائع کو نیکی کی دعوت کی دھومیں مچانے یا دیگر جائز مقاصد کے لئے ہی استعمال کیا جاتا، مگر افسوس کہ بعض باطل قوتوں نے ان ذرائع اِبلاغ کو اپنے مفادات کی تکمیل کا ہتھیار بنالیا، جس کی مدد سے وہ شب و روز اپنے گمراہ کُن عقائد کی ترویج و اشاعت کرکے بھولے بھالے مسلمانوں کو راہِ حق سے ہٹانے میں مصروف ہیں۔ الغرض ایک طرف بے عملی کا سیلاب اپنی تباہیاں مچا رہا تھا تو دوسری طرف بد عقیدگی کے خوفناک طوفان کی ہولناکیاں بربادی کے بھیانک مناظر پیش کر رہی تھیں، لہٰذا شیخِ طریقت، امیرِ اہلسُنّت،بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا الیاس عطّار قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اس پُر فِتن حالات میں بھی بد عقیدگی کے اس سیلاب کے آگے بند باندھنے کی انتھک کوششیں فرمائیں