Book Name:Umer Yun Hi Tamam Hoti Hai

اس سے ہمیں کیا سبق ملتا ہے؟

آیتِ کریمہ کی مختصر وضاحت

 اِرشاد ہوتا ہے:

وَ هُوَ (پارہ:19، الفرقان:62)

ترجمہ کنزُ العِرفان: اور وہی ہے۔

کون...؟ اللہ پاک۔ آیت میں آگے دِن رات کے سلسلے کا ذِکْر ہے اور اللہ پاک نے اس کے ذریعے ہمیں اپنی پہچان کروائی ہے یعنی یہ اس آیتِ کریمہ کا پہلاسبق ہوا کہ یہ دِن اوررات کا آنا جانااللہ پاک کے وُجُود اور اس کے ایک ہونے کی دلیل ہے،لہٰذا ہمیں چاہئے کہ ہم دِن اور رات کو فضولیات میں گنوانے کی بجائے، اس میں غور و فِکْر کریں اور اس کے ذریعے اللہ پاک کی قُدْرت، اس کے اِختیارات اور اپنی بےبسی کی پہچان حاصِل کریں۔

تلاش اُس کو نہ کر بُتوں میں،وہ ہے بدلتی ہوئی رُتوں میں

جو دِن کو رات اور رات کو دِن بنا رہا ہے، وہی خُدا ہے

اللہ پاک نے فرمایا:

وَ هُوَ: اور وہی ہے۔

کون؟

الَّذِیْ جَعَلَ الَّیْلَ وَ النَّهَارَ

ترجمہ کنزُ العِرفان:جس نے رات اور دِن کو بنایا

کیا بنایا؟

خِلْفَةً (پارہ:19، الفرقان:62)

ترجمہ کنزُ العِرفان:ایک دوسرے کے پیچھے آنے والا۔