Book Name:Umer Yun Hi Tamam Hoti Hai

نیک اعمال(Naik Amal) موبائِل ایپلی کیشن

پیارے اسلامی بھائیو! نیک بننے اور نیک اعمال میں اضافے کے لئے دعوتِ اسلامی کے I.T ڈیپارٹمنٹ نے ایک موبائِل ایپلی کیشن جاری کی ہے، جس کا نام ہے: نیک اعمال (Naik Amal) یہ ایپلی کیشن اپنے موبائل میں انسٹال کر لیجئے، اس ایپلی کیشن میں: اسلامی بھائیوں، اسلامی بہنوں اور طالب علموں کے لئے الگ، الگ رسائل موجود ہیں *اس کو6مختلف زبانوں *انگریزی *اردو *ہندی *بنگلہ* گجراتی اور *سندھی میں استعمال کیا جا سکتا ہے *اس میں مختلف نیک اَعْمَال پر مبنی سُوالات دئیے گئے ہیں *ہر سُوال کے نیچے 30 خانے ہیں ، روزانہ اپنی مرضی کا کوئی بھی وقت مقرر کر کے اپنے اَعْمَال کا جائزہ لیجئے ، اس کے مُطَابق زِندگی گزارئیے، اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم!اس کی برکت سے گُنَاہوں سے بچنے اور نیکیاں کرنے کا ذہن بنے گا، دِل کی پاکیزگی ملے گی اور کردار اُجلا اُجلا ، نکھرا نکھرا، خوبصُورت ہو جائے گا۔

بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے ایک شرعِی مسئلہ عرض کرتا ہوں:

درست کیا ہے؟

(درست شرعی مسئلہ اور عوام میں پائی جانے والی غلط فہمی کی نشاندہی)

مسئلہ:         سجدے میں پیشانی زمین پر جمانا فرض اور ناک کی ہڈی لگانا واجب ہے ۔

وضاحت: یہ ایک اہم مسئلہ ہے جس سے عموماً بےتوجہی پائی جاتی ہے۔ بہت سارے لوگ سجدے میں ناک کی نَوک زمین پر لگاتے ہیں۔ یہ غلط ہے۔ ناک پر انگلی رکھ کر ذرا دبائیں تو نیچی سخت ہڈی محسوس ہو گی، سجدے میں اس ہڈی کا زمین پر لگنا واجب ہے۔ یہ نہیں