Book Name:Umer Yun Hi Tamam Hoti Hai

گلیوں میں، سٹرکوں پر اُودھم مچا ڈالتے ہیں*اس موقع پر اپنے آپ کی حفاظت کیجئے! *اس موقع کو گُنَاہوں میں گنوانے کی بجائے، نیک کام کرنے کی کوشش کیجئے! *اللہ پاک نے نیا سال عطا فرمایا،اس کے شکرانے میں 2نفل پڑھ لیجئے! *نئے سال کے لئے نیک اعمال کا آغاز اسی رات سے کر دیجئے! *آیندہ سال کا نیکیوں بھرا جدول بنا کراسی رات سے اس پر عَمَل کرنا شروع کر دیجئے! *نئے سال کی آمد کے شکرانے میں تِلاوت کیجئے! *صدقہ و خیرات کیجئے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! اس کی برکتیں نصیب ہوں گی۔

نیو ائیر نائٹ اور مَدَنی مُذاکرہ

نیو ائیر نائٹ (New Year Night)کو نیکیوں میں گزارنے کا ایک بہترین طریقہ یہ بھی ہے کہ الحمد للہ! شیخِ طریقت، امیر اہلسنت حضرت علَّامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ اس رات کو عموماً مَدَنی چینل پر براہِ راست(Live) مدنی مذاکرہ فرماتے ہیں، عالمی مَدَنی مرکز فیضانِ مدینہ( کراچی) کے علاوہ بھی عاشقانِ رسول مختلف مقامات پر جمع ہوکراس رات مَدَنی مذاکرے میں شرکت کرکے اللہ پا ک کی رحمتوں کے حصول کی کوشش کرتے ہیں، لہٰذا مَدَنی مذاکرے میں شرکت کی ابھی سے نیت کر لیجئے! عِلْمِ دین سیکھئے! اللہ پاک نے چاہا تو نئے سال کی نئی گھڑیوں میں بَرَکت ہو گی۔

کچھ نیکیاں کما لے جلد آخِرت بنا لے

کوئی   نہیں  بھروسہ   اے  بھائی!   زندگی   کا([1])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ!                                                صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد


 

 



[1]... وسائل بخشش، صفحہ:178۔