Book Name:Umer Yun Hi Tamam Hoti Hai

کرنے کی کوشش تیز کر دِی جائے۔ غرض کہ ہم نے اپنے پچھلے سال کی کمیوں، کوتاہیوں اور محرومیوں کا حساب بھی لگانا ہے اور ابھی سے ان کے اِزالے کی کوششیں شروع کر دینی ہیں۔

یہ ہے نئے سال کے اِستقبال کا طریقہ...! نئے اہداف بنائیں، نیا جدول بنائیں، نئے اہداف سیٹ کریں اور آیندہ سال کو پچھلے سال سے بہتر بنانے کی کوشش میں لگ جائیں۔

(2):دوسراسبق؛ تَذَکُّر

پیارے اسلامی بھائیو! اللہ پاک نے مزید فرمایا:

لِّمَنْ اَرَادَ اَنْ یَّذَّكَّرَ (پارہ:19، الفرقان:62)

ترجمہ کنزُ العِرفان: (یہ) اس کیلئے (نشانی) ہے جو نصیحت حاصل کرنا چاہتا ہے۔

یعنی دِن رات کی تبدیلی اور ایک دوسرے کے بعد آنے میں حکمت اس کے لئے جو نصیحت حاصِل کرنا چاہتا ہے۔

یہ دُوسرا سبق ہے؛ تَذَکُّر یعنی نصیحت حاصِل کرنا۔ غفلت سے جاگ کر نئے دِن، نئی رات اور نئے سال سے عبرت لینا۔مطلب یہ کہ دِن کے بعد رات، رات کے بعد دِن، ایک سال کے بعد نیا سال آنے میں ہمارے لئے نصیحت ہے، عبرت ہے، اگر ہم ان دِن اور رات سے فائدہ اُٹھانا چاہتے ہیں تو ہمیں چاہئے کہ عبرت اور نصیحت لینے والے بن جائیں۔

دِن اور رات پیغامِ فنا دیتے ہیں

اے عاشقانِ رسول! دِن اور رات کا آنا جانا ہمیںپیغامِ فنا (Extinction) دے رہا ہے، ہر روز سُورج غروب ہونے کے لئے نکلتا ہے، ہر رات ستارے ڈُوب جانے کے لئے طلوع ہوتے ہیں۔ آہ! جلد ہی وہ وقت آنے والا ہے، جب سُورج تو نکلے گا مگر ہم اس سُورج