Book Name:Umer Yun Hi Tamam Hoti Hai

والے صحابی نے اتنے سجدے زیادہ نہیں کئے؟عرض کِیا:جی ہاں، کئے ہیں۔ اس پر پیارے نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا: بس اسی وجہ سے ان دونوں کے درمیان زمین آسمان کا فرق ہے۔([1])

پیارے اسلامی بھائیو! اندازہ کیجئے! یہ کتنی بڑی نعمت ہے، ہمارے بھائی، دوست،رشتے دار جو دُنیا سے جا چکے، اللہ پاک اُن کی بلا حساب بخشش فرمائے، ہم ابھی بھی زندہ ہیں، ہمارے پاس ابھی مہلت ہے،ہم نئے سال میں مزید نیکیاں کر کے، گُنَاہوں سے توبہ کر کے اپنے درجات بلند کروا سکتے ہیں، لہٰذایہ مقامِ شکر ہے اور اگر ہم اس ملی ہوئی مہلت سے فائدہ نہ اُٹھائیں، نیکیاں نہ کریں، گُنَاہوں سے توبہ نہ کریں تو یاد رکھئے! یہ بہت بڑے نقصان کی بات ہو گی۔

بہترین آدمی کون...؟

ترمذی شریف میں ہے، اللہ پاک کے آخری نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی خدمت میں سُوال ہوا: اَیُّ النَّاسِ خَیْرٌ؟ یعنی بہترین آدمی کون ہے؟ فرمایا: مَنْ طَالَ عُمْرُہٗ وَ حَسُنَ عَمَلُہٗ جس کی عمر لمبی اور اَعْمَال اچھے ہوں۔ پھر پوچھا گیا: اَیُّ النّاسِ شَرٌّ ؟ سب سے بُرا بندہ کون ہے؟ فرمایا: مَنْ طَالَ عُمْرُہٗ وَ سَاءَ عَمَلُہٗ جس کی عمر لمبی اور اَعْمَال بُرے ہوں۔([2])

اللہ! اللہ! پیارے اسلامی بھائیو! یقیناً نیا سال ملنا بڑی نعمت ہے مگر دیکھنا تو یہ ہے کہ ہمارے اَعْمَال کیسے ہیں؟ اچھا وہ ہے جس کی عمر لمبی ہو اور اَعْمَال اچھے ہوں اور اگر نیا دِن تو ملے، نیا ہفتہ، نیا مہینا، نیا سال دیکھنا تو نصیب ہو مگر اَعْمَال بُرے ہی رہیں، پہلے گُنَاہوں میں


 

 



[1]...ابنِ ماجہ ،کتاب تعبیر الرؤیا ،باب تعبیر الرؤیا،صفحہ:631 ،حدیث:3925۔

[2]...ترمذی،کتاب  الزہد،باب:ما جاء فی طول العمر للمؤمن،صفحہ:557 ،حدیث:2330۔