Book Name:Umer Yun Hi Tamam Hoti Hai

رات ہوتی ہے، پِھر دِن آجاتا ہے، پِھر رات ہوجاتی ہے، پِھر دِن نکل آتا ہے۔ ہزاروں سالوں سے یہ سلسلہ اسی طرح چلتا چلا جا رہا ہے۔

صبح ہوتی ہے، شام ہوتی ہے   عمر     یونہی     تمام     ہوتی     ہے([1])

اے عاشقان ِ رسول! یہ دِن اور رات کا ایک دوسرے کے پیچھے آنا کیوں ہے؟ کس کے لئے ہے؟ فرمایا:

لِّمَنْ اَرَادَ اَنْ یَّذَّكَّرَ اَوْ اَرَادَ شُكُوْرًا(۶۲) (پارہ:19، الفرقان:62)

ترجمہ کنزُ العِرفان: (یہ) اس کیلئے (نشانی) ہے جو  نصیحت حاصل کرنا چاہتا ہے یا جو(اللہ کا) شکر ادا کرنا چاہتا ہے۔

تجھ کو پرکھتا ہے یہ، مجھ کو پرکھتا ہے یہ

سلسلۂ   روز   و  شب،   صَیرَفئ   کائنات([2])

وضاحت: سلسلۂ روز و شَب یعنی دِن رات کا یہ سلسلہ اَصْل میں ایک اِمتحان ہے،اس کے ذریعے میری اور آپ کی پرکھ ہو رہی ہے، اسی سلسلے کے ذریعے کائنات اپنے اَنجام کی طرف بڑھ رہی ہے۔

آیتِ کریمہ سے ملنے والے اسباق

پیارے اسلامی بھائیو! اس آیتِ کریمہ میں ہمارے لئے 3سبق ہیں:

(1):دِن رات ایک دوسرے کے خلیفہ ہیں

پہلا سبق؛ اللہ پاک نے فرمایا:

خِلْفَةً (پارہ:19، الفرقان:62)

ترجمہ کنزُ العِرفان:ایک دوسرے کے پیچھے آنے والا۔


 

 



[1]... وسائل بخشش، صفحہ:495۔

[2]... کلیاتِ اقبال، بال جبریل، مسجدِ قرطبہ، صفحہ:419۔