Book Name:ALLAH Pak Ki Pehchan
ہے، اس لئے ہمیں بھی چاہئے کہ اپنی مرضی پر نہیں بلکہ اللہ پاک کے حکم پر چلا کریں، زندگی کا معیار اپنی خواہش کو نہیں بلکہ اللہ پاک کے احکام کو بنائیں، شریعت کو، احادیثِ کریمہ کو، دین کو بنائیں۔ اسی میں بھلائی ہے، اسی میں دِین و دُنیا کی کامیابی ہے اور یہی ہمارا حق بھی بنتا ہے۔ اللہ پاک ہم سب کو عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ آمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم۔
کلمہ اینڈ دُعا(Kalma &Dua) ایپ کا تعارف
پیارے اسلامی بھائیو! عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے I.T ڈیپارٹمنٹ نے ایک بہت ہی پیاری موبائل ایپلی کیشن بنام: کلمہ اور دُعا (Kalma&Dua) جاری کی ہے۔ اس ایپلی کیشن کے ذریعے بہت آسان انداز سے بچوں کی تربیت کی جاسکتی ہے * اس اپیلی کیشن میں بچوں کے لئے 6کلمے آڈیو کی صورت میں حروف کی ادائیگی اور ترجمے کے ساتھ * روزمرہ کی 16مختلف دعائیں مثلاً پانی پینے کی دُعا * کھانا کھانے سے پہلے اور بعد کی دُعا * دُودھ پینے کی دُعا * سوتے وقت کی دُعا وغیرہ حروف کی ادائیگی اور ترجمے کے ساتھ اور مختلف موضوعات پر سنتیں اور آداب وغیرہ شامِل ہیں۔ اپنے موبائل میں یہ ایپلی کیشن انسٹال کر کے فائدہ اُٹھائیے اور دوسروں کو بھی ترغیب دلائیے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے ایک شرعِی مسئلہ عرض کرتا ہوں:
(درست شرعی مسئلہ اور عوام میں پائی جانے والی غلط فہمی کی نشاندہی)
مسئلہ: بیٹھ کر نماز پڑھنے میں رکوع کی حد یہ ہے کہ پیشانی گھٹنوں کے مقابل آجائے۔