Book Name:Quran Ke Sath Hamara Taaluq
ہمیں قرآن سمجھنے کے ذرائع بھی فراہم کرتی ہے۔ * دعوتِ اسلامی کے تحت ملک وبیرونِ ملک میں جامعاتُ المدینہ چل رہے ہیں، جن میں درسِ نظامی یعنی عالِم کورس کروایا جاتا ہے، اس کورس کو کرنے کی برکت سے جہاں اور بہت سارے فائدے ملتے ہیں، ایک اہم فائدہ یہ بھی ملتا ہے کہ ہمیں قرآنِ کریم سمجھنے میں آسانی مل جاتی ہے۔ * الحمد للہ! دعوتِ اسلامی کے تحت آن لائن بھی دَرْسِ نظامی کروایا جاتا ہے، اس کے ذریعے آپ گھر بیٹھے ہی درسِ نظامی یعنی عالِم کورس کر سکتے ہیں۔ * اسی طرح آن لائن قرآنِ مجید ترجمہ وتفسیر کورس بھی کروایا جاتا ہے * دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ نے کَنْزُ الْاِیْمان، کَنْزُ الْعِرْفَان، تفسیر خَزائنُ الْعِرْفان، صراطُ الجنان اور مَعْرِفَۃُ الْقُرْآن شائع (Publish) کئے ہیں، ان کے ذریعے بھی قرآنِ کریم سمجھنے میں آسانی ملتی ہے
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
آن لائن استخارہ موبائل ایپلی کیشن
اے عاشقانِ رسول ! الحمد للہ! دعوتِ اسلامی کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ نے ایک موبائل ایپلی کیشن جاری کی ہے: Online rohani ilaj & istikhara (آن لائن روحانی علاج اینڈ استخارہ) اس ایپلی کیشن کے ذریعے * آن لائن استخارہ کروایا جا سکتا ہے * امیر اہلسنت مولانا الیاس عطّار قادری کے ذریعے قادری عطّاری سلسلے میں بیعت اور طالِب ہوا جا سکتا ہے * روحانی علاج کے لئے رابطہ کیا جا سکتا ہے اور مختلف اوراد و وظائِف حاصِل کئے جا سکتے ہیں۔ آپ بھی اپنے موبائل میں یہ ایپلی کیشن انسٹال کر لیجئے، خود بھی فائدہ اُٹھائیے اور دوسروں کو بھی ترغیب دیجئے۔