$header_html

Book Name:Quran Ke Sath Hamara Taaluq

آگ کے پجاری اس پر راضِی ہو گئے، چنانچہ وقتِ مقررہ پر آگ جلا دی گئی، شیخ عبد الحمید رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ    بھی تشریف لے آئے، آگ کے پجاری بھی آ گئے، جب آگ میں جانے کا وقت ہوا تو وہ آگ کا پجاری ڈر کر رُک گیا مگر شیخ عبد الحمید رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ    جلتی ہوئی آگ میں داخِل ہوئے اور پورے 20 منٹ آگ کے اندر کھڑے رہے، پِھر صحیح سلامت باہَر تشریف لے آئے۔ یہ منظر دیکھ کر بہت سارے غیر مسلم کلمہ پڑھ کر مسلمان ہو گئے۔ بعد میں کسی نے شیخ عبد الحمید رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ    سے پوچھا: آپ جلتی ہوئی آگ میں کیسے چلے گئے؟ فرمایا: قرآنِ کریم کو ساتھ لے کر۔ مجھے یقین تھا کہ قرآنِ کریم جو ہمیں جہنّم کی آگ سے بچا سکتا ہے، اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! اس دُنیا کی آگ سے بھی ضرور بچا لے گا۔([1])

سُبْحٰنَ اللہ! پیارے اسلامی بھائیو! دیکھئے! قرآنِ کریم پر کیسا پختہ یقین ہے...!! ہم نے ایسا تجربہ نہیں کرنا، یعنی اپنا یقین آزمانے کے لئے آگ میں نہیں  کُودنا، البتہ یہ تو ضروری ہے کہ ہم قرآنِ کریم پر پختہ ترین یقین رکھیں، ایسا پکّا یقین کہ کسی کے وسوسے، کسی فلسفی کا فلسفہ، کسی انسان نما شیطان کی باتیں ہمارا یقین کمزور نہ کر سکیں۔ اللہ پاک ہمیں ایسا پختہ یقین نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ  خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم۔  

فیضانِ قرآن اور دعوتِ اسلامی

اے عاشقانِ رسول! الحمد للہ! آج کے دَور میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی قرآنِ کریم کے فیضان کو دُنیا بھر میں عام کرنے کے لئے کوشاں ہے، اللہ پاک کے فضل و کرم سے دعوتِ اسلامی ہمیں قرآن پڑھنا بھی سکھاتی ہے، دعوتِ اسلامی


 

 



[1]...حیاتِ اعلیٰ حضرت، جلد:1، صفحہ:197۔



$footer_html