Book Name:Quran Ke Sath Hamara Taaluq
نہیں ہے حالانکہ * تلاوتِ قرآن افضل عِبَادت ہے۔ ([1]) * قرآن پڑھنے سے رَحْمَت اُترتی،فرشتے پروں سے سایہ کرتے ہیں۔([2]) * روزِ قیامت قرآن اپنے پڑھنے والوں کی شفاعت کرے گا۔([3]) * جو نماز میں کھڑے ہو کر قرآن کی تلاوت کرے اس کے لئے ہر حرف کے بدلے 100نیکیاں ہیں اور جو نماز میں بیٹھ کر تلاوت کرے اس کے لئے ہر حرف کے بدلے 50نیکیاں ہیں اور جو نماز کے علاوہ باوضو تلاوت کرے اس کے لئے 25 نیکیاں ہیں اور جو بغیر وضو تلاوت کرے اس کے لئے10نیکیاں ہیں۔([4]) * قارئ قرآن اسلام کے جھنڈے کو تھامنے والا ہے۔([5]) * قارئ قرآن اللہ پاک کا خاص بندہ ہے۔ ([6]) * قرآن پڑھنے والا عذابِ الٰہی سے محفوظ رہتا ہے۔ ([7]) * قرآن پڑھنے والا اس کی بَرَکَت سے ترقی کرتا اور بڑے درجات حاصِل کر لیتا ہے۔([8])
ایسے ثوابات، ایسے فائدے ہیں قرآنِ مجید کی تِلاوت کرنے کے، مگر ہم تِلاوت نہیں کرتے۔ ہمیں چاہیے کہ ہم تلاوتِ قرآنِ کو اپنے روز کے معمولات میں شامِل کریں، جیسے کھانے کے بغیر ہمارا دِن نہیں گزرتا، اسی طرح تلاوتِ قرآن بھی رُوح کی غذا ہے، اس
[1]...کنز العمال، کتاب: الاذکار، جزء:1، جلد:1، صفحہ:257، حدیث:2261۔
[2]...مسلم، کتاب الذکر والدعا، باب فضل الاجتماع علی ...الخ، صفحہ:1039، حدیث:2699ماخوذًا۔
[3]...مسلم، کتاب صلاۃ المسافرین، باب فضل قراءۃ القرآن ...الخ، صفحہ:290، حدیث:804۔
[4]...احیاء العلوم، کتاب آداب تلاوۃ، الباب الثانی، جلد:1صفحہ:362۔
[5]...مسند الفردوس، جلد:2، صفحہ:135، حدیث:2690۔
[6]...کنز العمال، کتاب الاذکار، جزء:1، جلد:1، صفحہ:258، حدیث:2275۔
[7]...كنز العمال،کتاب الاذکار، الجزءالاول، جلد:1، صفحہ:258، حدیث:2267۔
[8]...كنز العمال،کتاب الاذکار، الجزءالاول، جلد:1، صفحہ:259، حدیث:2289۔