Book Name:Zulf e Mustfa Ki Qasam
پیارےاسلامی بھائیو! یہ موئے مبارک کی 2 اَہَم برکتیں ہوئیں : (1) : موئے مبارک شفا بخش ہیں (2) : موئے مبارک اللہ پاک کی عطا سے مشکل کشا ، حاجت روا اور فتح بخش ہیں۔ موئے مبارک کی تیسری اور اہم برکت یہ ہے کہ الحمد للہ! میرے پیارے نبی ، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے پیارے پیارے موئے مبارک اللہ پاک کے فضل سے وَلِی گر بھی ہیں۔ جی ہاں! موئے مبارک کا ادب و احترام کرنے کی برکت سے اللہ پاک وِلایت بھی عطا فرما دیتا ہے۔ سیدی داتاگنج بخش ہجویری رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں : حضرت ابوالعباس مہدی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ مَرُونامی علاقے کے کھاتے پیتے ، خوش حال گھرانے کے چشم وچراغ تھے ، والِد صاحب کے انتقال کے بعدآپ کووراثت میں بہت دولت ملی ، ایک مرتبہ آپ کو پتہ چلاکہ فلاں شخص کے پاس رحمت عالم حبیب مکرم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے 2موئے مبارک ہیں۔ آپ کے دِل میں موئے مبارک کا شوق اُبھرا ، چنانچہ آپ نے وہ موئے مبارک خرید لئے ، بس انہی موئے مبارک کی برکت سے اللہ پاک نے آپ کو توبہ کی توفیق عطا فرما دی اور آپ کو وِلایَت کا درجہ بھی عنایت فرمایا۔
داتا حُضُور رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں : خواجہ مہدی سیّاری رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ نے حضرت خواجہ ابوبکر واسطی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کے ہاتھ پر بیعت کی اور ان کی خِدْمت میں رِہ کر وہ مقام حاصِل کیا کہ وِلایَت میں امام قرار پائے۔ حضرت خواجہ مہدی سَیّاری رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ نے وِصَال کے وقت یہ وصیت کی تھی کہ یہ دونوں موئے مبارک میرے منہ میں رکھ دئیے جائیں ، چنانچہ آپ کی وصیت پر عمل کیا گیا ، آپ کا مزار مبارک مَرُو نامی علاقے میں ہے۔ لوگ آپ رَحمۃُ اللہ