Book Name:Zulf e Mustfa Ki Qasam
فرمایا ہے ، سُبْحٰنَ اللہ! یہ کیسی قُدْرت والے ہاتھ ہیں ، ان کا اشارہ ہو تو چاند 2 ٹکڑے ہو جائے ، ڈوبا سورج پلٹ آئے ، بیمار پر لگیں تو شفا پائے ، ایسی کمال قُدْرت والے ہاتھوں سے آپ زُلفیں سنوارا کرتے تھے ، اعلیٰ حضرت اسی کو فرماتے ہیں : یارسولَ اللہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ! پنجۂ قُدْرت (یعنی وہ مبارک ہاتھ جو یَدُاللہ ہیں ، کمال قُدْرت والے ہیں) ، وہ آپ کی زُلفوں کے لئے کنگھی ہیں ، مَاشَآءَ اللہ! اے شاہِ کونین صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ! کیسے ہاتھوں نے آپ کے گیسو سنوارے ہیں۔
پیارےاسلامی بھائیو! رَبِّ کریم نے پیارے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے مُوئے مبارک کو نرالی شانیں عطا فرمائی ہیں ، جس طرح آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی پاکیزہ سیرت بےعیب ہے ، ایسے آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے موئے مبارک بھی بےعیب ہیں ، جس طرح آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم سر سے پاؤں تک معجزہ ہیں ، ایسے آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے موئے مبارک کو بھی اعجازی شان عطا کی گئی ہے۔
اِک عمر مِلا لمس تجھے دستِ نبی کا
جب ریشِ نبی میں تُو رہا موئے مبارک
ہجرت کے مراحِل ہوں کہ معراجِ نبی ہو
تھے ہمسفرِ ثور و حرا موئے مبارک
ہر آن رفاقت اسے آقا کی ملی تھی
سدرہ سے وراء ساتھ رہا موئے مبارک